العلق
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱقْرَأْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلَّذِى خَلَقَ١
1اس خدا کا نام لے کر پڑھو جس نے پیدا کیا ہے
خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ مِنْ عَلَقٍ٢
2اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے
ٱقْرَأْ وَرَبُّكَ ٱلْأَكْرَمُ٣
3پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
ٱلَّذِى عَلَّمَ بِٱلْقَلَمِ٤
4جس نے قلم کے ذریعے تعلیم دی ہے
عَلَّمَ ٱلْإِنسَٰنَ مَا لَمْ يَعْلَمْ٥
5اور انسان کو وہ سب کچھ بتادیا ہے جو اسے نہیں معلوم تھا
كَلَّآ إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لَيَطْغَىٰٓ٦
6بے شک انسان سرکشی کرتا ہے
أَن رَّءَاهُ ٱسْتَغْنَىٰٓ٧
7کہ اپنے کو بے نیاز خیال کرتا ہے
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجْعَىٰٓ٨
8بے شک آپ کے رب کی طرف واپسی ہے
أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يَنْهَىٰ٩
9کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جو منع کرتا ہے
عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰٓ١٠
10بندئہ خدا کو جب وہ نماز پڑھتا ہے
أَرَءَيْتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلْهُدَىٰٓ١١
11کیا تم نے دیکھا کہ اگر وہ بندہ ہدایت پر ہو
أَوْ أَمَرَ بِٱلتَّقْوَىٰٓ١٢
12یا تقویٰ کا حکم دے تو روکنا کیسا ہے
أَرَءَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ١٣
13کیا تم نے دیکھا کہ اگر اس کافر نے جھٹلایا اور منھ پھیر لیا
أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ١٤
14تو کیا تمہیں نہیں معلوم کہ اللہ دیکھ رہا ہے
كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًۢا بِٱلنَّاصِيَةِ١٥
15یاد رکھو اگر وہ روکنے سے باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے
نَاصِيَةٍ كَٰذِبَةٍ خَاطِئَةٍ١٦
16جھوٹے اور خطا کار کی پیشانی کے بال
فَلْيَدْعُ نَادِيَهُۥ١٧
17پھر وہ اپنے ہم نشینوں کو بلائے
سَنَدْعُ ٱلزَّبَانِيَةَ١٨
18ہم بھی اپنے جلاد فرشتوں کوبلاتے ہیں
كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَٱسْجُدْ وَٱقْتَرِب ۩١٩
19دیکھو تم ہرگز اس کی اطاعت نہ کرنا اور سجدہ کرکے قرب خدا حاصل کرو