Misbah Library
۱۱۴

الناس

۶ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٦٠٤

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ۝١

1اے رسول کہہ دیجئے کہ میں انسانوں کے پروردگار کی پناہ چاہتا ہوں

مَلِكِ ٱلنَّاسِ۝٢

2جو تمام لوگوں کا مالک اور بادشاہ ہے

إِلَٰهِ ٱلنَّاسِ۝٣

3سارے انسانوں کا معبود ہے

مِن شَرِّ ٱلْوَسْوَاسِ ٱلْخَنَّاسِ۝٤

4شیطانی وسواس کے شر سے جو نام خدا سن کر پیچھے ہٹ جاتا ہے

ٱلَّذِى يُوَسْوِسُ فِى صُدُورِ ٱلنَّاسِ۝٥

5اور جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے پیدا کراتا ہے

مِنَ ٱلْجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ۝٦

6وہ جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے