Misbah Library
۱

الفاتحة

۷ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
١

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ۝١

1عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝٢

2ساری تعریف اللہ کے لئے ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے

ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ۝٣

3وہ عظیم اوردائمی رحمتوں والا ہے

مَٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ۝٤

4روزِقیامت کا مالک و مختار ہے

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ۝٥

5پروردگار! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں ا ور تجھی سے مدد چاہتے ہیں

ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ۝٦

6ہمیں سیدھے راستہ کی ہدایت فرماتا رہ

صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ ٱلْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ۝٧

7جو اُن لوگوں کا راستہ ہے جن پر تو نے نعمتیں نازل کی ہیں ان کا راستہ نہیں جن پر غضب نازل ہوا ہے یا جو بہکے ہوئے ہیں