Misbah Library
۹۵

التين

۸ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٩٧

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيْتُونِ۝١

1قسم ہے انجیر اور زیتون کی

وَطُورِ سِينِينَ۝٢

2اور طورسینین کی

وَهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ٱلْأَمِينِ۝٣

3اور اس امن والے شہر کی

لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ فِىٓ أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ۝٤

4ہم نے انسان کو بہترین ساخت میں پیدا کیا ہے

ثُمَّ رَدَدْنَٰهُ أَسْفَلَ سَٰفِلِينَ۝٥

5پھر ہم نے اس کو پست ترین حالت کی طرف پلٹا دیا ہے

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ۝٦

6علاوہ ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال انجام دیئے تو ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر ہے

فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِٱلدِّينِ۝٧

7پھر تم کو روز جزا کے بارے میں کون جھٹلا سکتا ہے

أَلَيْسَ ٱللَّهُ بِأَحْكَمِ ٱلْحَٰكِمِينَ۝٨

8کیا خدا سب سے بڑا حاکم اور فیصلہ کرنے والا نہیں ہے