Misbah Library
۹۳

الضحى

۱۱ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٩٦

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلضُّحَىٰ۝١

1قسم ہے ایک پہر چڑھے دن کی

وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ۝٢

2اور قسم ہے رات کی جب وہ چیزوں کی پردہ پوشی کرے

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ۝٣

3تمہارے پروردگار نے نہ تم کو چھو ڑا ہے اور نہ تم سے ناراض ہوا ہے

وَلَلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ۝٤

4اور آخرت تمہارے لئے دنیا سے کہیں زیادہ بہتر ہے

وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ۝٥

5اور عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اس قدر عطا کردے گا کہ خوش ہوجاؤ

أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَـَٔاوَىٰ۝٦

6کیا اس نے تم کو یتیم پاکر پناہ نہیں دی ہے

وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدَىٰ۝٧

7اور کیا تم کو گم گشتہ پاکر منزل تک نہیں پہنچایا ہے

وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَأَغْنَىٰ۝٨

8اور تم کو تنگ دست پاکر غنی نہیں بنایا ہے

فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ۝٩

9لہذا اب تم یتیم پر قہر نہ کرنا

وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ۝١٠

10اور سائل کوجھڑک مت دینا

وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۝١١

11اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کو برابر بیان کرتے رہنا