الليل
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ١
1رات کی قسم جب وہ دن کو ڈھانپ لے
وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ٢
2اور دن کی قسم جب وہ چمک جائے
وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ٣
3اور اس کی قسم جس نے مرد اور عورت کو پیدا کیا ہے
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ٤
4بے شک تمہاری کوششیں مختلف قسم کی ہیں
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ٥
5پھر جس نے مال عطا کیا اور تقویٰ اختیار کیا
وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ٦
6اور نیکی کی تصدیق کی
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ٧
7تو اس کے لئے ہم آسانی کا انتظام کردیں گے
وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ٨
8اور جس نے بخل کیا اور لاپروائی برتی
وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ٩
9اور نیکی کو جھٹلایا ہے
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ١٠
10اس کے لئے سختی کی راہ ہموار کردیں گے
وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ١١
11اور اس کا مال کچھ کام نہ آئے گا جب وہ ہلاک ہوجائے گا
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ١٢
12بے شک ہدایت کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے
وَإِنَّ لَنَا لَلْـَٔاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ١٣
13اور دنیا و آخرت کا اختیار ہمارے ہاتھوں میں ہے
فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ١٤
14تو ہم نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا
لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى١٥
15جس میں کوئی نہ جائے گا سوائے بدبخت شخص کے
ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ١٦
16جس نے جھٹلایا اور منھ پھیرلیا
وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى١٧
17اور اس سے عنقریب صاحبِ تقویٰ کو محفوظ رکھا جائے گا
ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ١٨
18جو اپنے مال کو دے کر پاکیزگی کا اہتمام کرتا ہے
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰٓ١٩
19جب کہ اس کے پاس کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کی جزا دی جائے
إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ٢٠
20سوائے یہ کہ وہ خدائے بزرگ کی مرضی کا طلبگار ہے
وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ٢١
21اور عنقریب وہ راضی ہوجائے گا