Misbah Library
۹۱

الشمس

۱۵ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٩٥

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلشَّمْسِ وَضُحَىٰهَا۝١

1آفتاب اور اس کی روشنی کی قسم

وَٱلْقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا۝٢

2اور چاند کی قسم جب وہ اس کے پیچھے چلے

وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا۝٣

3اور دن کی قسم جب وہ روشنی بخشے

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰهَا۝٤

4اور رات کی قسم جب وہ اسے ڈھانک لے

وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا۝٥

5اور آسمان کی قسم اور جس نے اسے بنایا ہے

وَٱلْأَرْضِ وَمَا طَحَىٰهَا۝٦

6اور زمین کی قسم اور جس نے اسے بچھایا ہے

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّىٰهَا۝٧

7اور نفس کی قسم اور جس نے اسے درست کیاہے

فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَىٰهَا۝٨

8پھر بدی اور تقویٰ کی ہدایت دی ہے

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّىٰهَا۝٩

9بے شک وہ کامیاب ہوگیا جس نے نفس کو پاکیزہ بنالیا

وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا۝١٠

10اور وہ نامراد ہوگیا جس نے اسے آلودہ کردیا ہے

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَىٰهَآ۝١١

11ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر رسول کی تذکیب کی

إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشْقَىٰهَا۝١٢

12جب ان کا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقْيَٰهَا۝١٣

13تو خدا کے رسول نے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کی سیرابی کا خیال رکھنا

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمْ فَسَوَّىٰهَا۝١٤

14تو ان لوگوں نے اس کی تکذیب کی اور اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو خدا نے ان کے گناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کردیا اور انہیں بالکل برابر کردیا

وَلَا يَخَافُ عُقْبَٰهَا۝١٥

15اور اسے اس کے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے