البلد
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
لَآ أُقْسِمُ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ١
1میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں
وَأَنتَ حِلٌّۢ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ٢
2اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو
وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ٣
3اور تمہارے باپ آدم علیھ السّلام اور ان کی اولاد کی قسم
لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ فِى كَبَدٍ٤
4ہم نے انسان کو مشقت میں رہنے والا بنایا ہے
أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ٥
5کیا اس کا خیال یہ ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پاسکے گا
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا٦
6کہ وہ کہتا ہے کہ میں نے بے تحاشہ صرف کیا ہے
أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ٧
7کیا اس کا خیال ہے کہ اس کو کسی نے نہیں دیکھا ہے
أَلَمْ نَجْعَل لَّهُۥ عَيْنَيْنِ٨
8کیا ہم نے اس کے لئے دو آنکھیں نہیں قرار دی ہیں
وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ٩
9اور زبان اور دو ہونٹ بھی
وَهَدَيْنَٰهُ ٱلنَّجْدَيْنِ١٠
10اور ہم نے اسے دونوں راستوں کی ہدایت دی ہے
فَلَا ٱقْتَحَمَ ٱلْعَقَبَةَ١١
11پھر وہ گھاٹی پر سے کیوں نہیں گزرا
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْعَقَبَةُ١٢
12اورتم کیا جانو یہ گھاٹی کیا ہے
فَكُّ رَقَبَةٍ١٣
13کسی گردن کا آزاد کرانا
أَوْ إِطْعَٰمٌ فِى يَوْمٍ ذِى مَسْغَبَةٍ١٤
14یا بھوک کے دن میں کھانا کھلانا
يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ١٥
15کسی قرابتدار یتیم کو
أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ١٦
16یا خاکسار مسکین کو
ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْمَرْحَمَةِ١٧
17پھر وہ ان لوگوں میں شامل ہوجاتا جو ایمان لائے اور انہوں نے صبر اور مرحمت کی ایک دوسرے کو نصیحت کی
أُو۟لَٰٓئِكَ أَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ١٨
18یہی لوگ خو ش نصیبی والے ہیں
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا هُمْ أَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ١٩
19اور جن لوگوں نے ہماری آیات سے انکار کیا ہے وہ بد بختی والے ہیں
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌۢ٢٠
20انہیں آگ میں ڈال کر اسے ہر طرف سے بند کردیا جائے گا