الفجر
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلْفَجْرِ١
1قسم ہے فجر کی
وَلَيَالٍ عَشْرٍ٢
2اور دس راتوں کی
وَٱلشَّفْعِ وَٱلْوَتْرِ٣
3اور جفت و طاق کی
وَٱلَّيْلِ إِذَا يَسْرِ٤
4اور رات کی جب وہ جانے لگے
هَلْ فِى ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِى حِجْرٍ٥
5بے شک ان چیزوں میں قسم ہے صاحبِ عقل کے لئے
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ٦
6کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے قوم عاد کے ساتھ کیا کیا ہے
إِرَمَ ذَاتِ ٱلْعِمَادِ٧
7ستون والے ارم والے
ٱلَّتِى لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِى ٱلْبِلَٰدِ٨
8جس کا مثل دوسرے شہروں میں نہیں پیدا ہوا ہے
وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُوا۟ ٱلصَّخْرَ بِٱلْوَادِ٩
9اور ثمود کے ساتھ جو وادی میں پتھر تراش کر مکان بناتے تھے
وَفِرْعَوْنَ ذِى ٱلْأَوْتَادِ١٠
10اور میخوں والے فرعون کے ساتھ
ٱلَّذِينَ طَغَوْا۟ فِى ٱلْبِلَٰدِ١١
11جن لوگوں نے شہروں میں سرکشی پھیلائی
فَأَكْثَرُوا۟ فِيهَا ٱلْفَسَادَ١٢
12اور خوب فساد کیا
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ١٣
13تو پھر خدا نے ان پر عذاب کے کوڑے برسادیئے
إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلْمِرْصَادِ١٤
14بے شک تمہارا پروردگار ظالموں کی تاک میں ہے
فَأَمَّا ٱلْإِنسَٰنُ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكْرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَكْرَمَنِ١٥
15لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب خدا نے اس کو اس طرح آزمایا کہ عزّت اور نعمت دے دی تو کہنے لگا کہ میرے رب نے مجھے باعزّت بنایا ہے
وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَهَٰنَنِ١٦
16اور جب آزمائش کے لئے روزی کو تنگ کردیا تو کہنے لگا کہ میرے پروردگار نے میری توہین کی ہے
كَلَّا ۖ بَل لَّا تُكْرِمُونَ ٱلْيَتِيمَ١٧
17ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ تم یتیموں کا احترام نہیں کرتے ہو
وَلَا تَحَٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ١٨
18اور لوگوں کو م مسکینوں کے کھانے پر آمادہ نہیں کرتے ہو
وَتَأْكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكْلًا لَّمًّا١٩
19اور میراث کے مال کو اکٹھا کرکے حلال و حرام سب کھا جاتے ہو
وَتُحِبُّونَ ٱلْمَالَ حُبًّا جَمًّا٢٠
20اور مال دنیا کو بہت دوست رکھتے ہو
كَلَّآ إِذَا دُكَّتِ ٱلْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا٢١
21یاد رکھو کہ جب زمین کو ریزہ ریزہ کردیا جائے گا
وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا٢٢
22اور تمہارے پروردگار کا حکم اور فرشتے صف در صف آجائیں گے
وَجِا۟ىٓءَ يَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكْرَىٰ٢٣
23اور جہنمّ کو اس دن سامنے لایا جائے گا تو انسان کو ہوش آجائے گا لیکن اس دن ہوش آنے کا کیا فائدہ
يَقُولُ يَٰلَيْتَنِى قَدَّمْتُ لِحَيَاتِى٢٤
24انسان کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پہلے بھیج دیا ہوتا
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٌ٢٥
25تو اس دن خدا ویسا عذاب کرے گا جو کسی نے نہ کیا ہوگا
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٌ٢٦
26اور نہ اس طرح کسی نے گرفتار کیا ہوگا
يَٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفْسُ ٱلْمُطْمَئِنَّةُ٢٧
27اے نفس مطمئن
ٱرْجِعِىٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً٢٨
28اپنے رب کی طرف پلٹ آ اس عالم میں کہ تواس سے راضی ہے اور وہ تجھ سے راضی ہے
فَٱدْخُلِى فِى عِبَٰدِى٢٩
29پھر میرے بندوں میں شامل ہوجا
وَٱدْخُلِى جَنَّتِى٣٠
30اور میری جنت میں داخل ہوجا