Misbah Library
۸۸

الغاشية

۲۶ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٩٢

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَٰشِيَةِ۝١

1کیا تمہیں ڈھانپ لینے والی قیامت کی بات معلوم ہے

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ۝٢

2اس دن بہت سے چہرے ذلیل اور رسوا ہوں گے

عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ۝٣

3محنت کرنے والے تھکے ہوئے

تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً۝٤

4دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے

تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍ۝٥

5انہیں کھولتے ہوئے پانی کے چشمہ سے سیراب کیا جائے گا

لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ۝٦

6ان کے لئے کوئی کھانا سوائے خادار جھاڑی کے نہ ہوگا

لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍ۝٧

7جو نہ موٹائی پیدا کرسکے اور نہ بھوک کے کام آسکے

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ۝٨

8اور کچھ چہرے تر و تازہ ہوں گے

لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ۝٩

9اپنی محنت و ریاضت سے خوش

فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ۝١٠

10بلند ترین جنت میں

لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةً۝١١

11جہاں کوئی لغو آواز نہ سنائی دے

فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ۝١٢

12وہاں چشمے جاری ہوں گے

فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ۝١٣

13وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے

وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ۝١٤

14اور اطراف میں رکھے ہوئے پیالے ہوں گے

وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ۝١٥

15اور قطار سے لگے ہوئے گاؤ تکیے ہوں گے

وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ۝١٦

16اور بچھی ہوئی بہترین مسندیں ہوں گی

أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ۝١٧

17کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے ہیں کہ اسے کس طرح پیدا کیا گیا ہے

وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ۝١٨

18اور آسمان کو کس طرح بلند کیا گیا ہے

وَإِلَى ٱلْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ۝١٩

19اور پہاڑ کو کس طرح نصب کیا گیا ہے

وَإِلَى ٱلْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ۝٢٠

20اور زمین کو کس طرح بچھایا گیا ہے

فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌ۝٢١

21لہذا تم نصیحت کرتے رہو کہ تم صرف نصیحت کرنے والے ہو

لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ۝٢٢

22تم ان پر مسلط اور ان کے ذمہ دار نہیں ہو

إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ۝٢٣

23مگر جو منھ پھیر لے اور کافر ہوجائے

فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَكْبَرَ۝٢٤

24تو خدا اسے بہت بڑے عذاب میں مبتلا کرے گا

إِنَّ إِلَيْنَآ إِيَابَهُمْ۝٢٥

25پھر ہماری ہی طرف ان سب کی بازگشت ہے

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم۝٢٦

26اور ہمارے ہی ذمہ ان سب کا حساب ہے