الأعلى
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى١
1اپنے بلند ترین رب کے نام کی تسبیح کرو
ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ٢
2جس نے پیدا کیا ہے اور درست بنایا ہے
وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ٣
3جس نے تقدیر معین کی ہے اور پھر ہدایت دی ہے
وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ٤
4جس نے چارہ بنایا ہے
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ٥
5پھر اسے خشک کرکے سیاہ رنگ کا کوڑا بنادیاہے
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ٦
6ہم عنقریب تمہیں اس طرح پڑھائیں گے کہ بھول نہ سکوگے
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ٧
7مگر یہ کہ خدا ہی چاہے کہ وہ ہر ظاہر اور مخفی رہنے والی چیز کو جانتا ہے
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ٨
8اور ہم تم کو آسان راستہ کی توفیق دیں گے
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ٩
9لہذا لوگوں کوسمجھاؤ اگر سمجھانے کا فائدہ ہو
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ١٠
10عنقریب خوف خدا رکھنے والا سمجھ جائے گا
وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى١١
11اور بدبخت اس سے کنارہ کشی کرے گا
ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ١٢
12جو بہت بڑی آگ میں جلنے والا ہے
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ١٣
13پھر نہ اس میں زندگی ہے نہ موت
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ١٤
14بے شک پاکیزہ رہنے والا کامیاب ہوگیا
وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ١٥
15جس نے اپنے رب کے نام کی تسبیح کی اور پھر نماز پڑھی
بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا١٦
16لیکن تم لوگ زندگانی دنیا کو مقدم رکھتے ہو
وَٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ١٧
17جب کہ آخرت بہتر اور ہمیشہ رہنے والی ہے
إِنَّ هَٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ١٨
18یہ بات تمام پہلے صحیفوں میں بھی موجود ہے
صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ١٩
19ابراہیم علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی اور موسٰی علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی