Misbah Library
۸۶

الطارق

۱۷ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٩١

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ۝١

1آسمان اور رات کو آنے والے کی قسم

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ۝٢

2اور تم کیا جانو کہ طارق کیا ہے

ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ۝٣

3یہ ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے

إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ۝٤

4کوئی نفس ایسا نہیں ہے جس کے اوپر نگراں نہ معین کیا گیا ہو

فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ۝٥

5پھر انسان دیکھے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے

خُلِقَ مِن مَّآءٍ دَافِقٍ۝٦

6وہ ایک اُچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے

يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ۝٧

7جو پیٹھ اور سینہ کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌ۝٨

8یقینا وہ خدا انسان کے دوبارہ پیدا کرنے پر بھی قادر ہے

يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ۝٩

9z جس دن رازوں کو آزمایا جائے گا

فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ۝١٠

10تو پھر نہ کسی کے پاس قوت ہوگی اور نہ مددگار

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ۝١١

11قسم ہے چکر کھانے والے آسمان کی

وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ۝١٢

12اور شگافتہ ہونے والی زمین کی

إِنَّهُۥ لَقَوْلٌ فَصْلٌ۝١٣

13بے شک یہ قول فیصل ہے

وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ۝١٤

14اور مذاق نہیں ہے

إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا۝١٥

15یہ لوگ اپنا مکر کررہے ہیں

وَأَكِيدُ كَيْدًا۝١٦

16اور ہم اپنی تدبیر کررہے ہیں

فَمَهِّلِ ٱلْكَٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا۝١٧

17تو کافروں کو چھوڑ دو اور انہیں تھوڑی سی مہلت دے دو