Misbah Library
۸۵

البروج

۲۲ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٩٠

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ۝١

1برجوں والے آسمان کی قسم

وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ۝٢

2اور اس دن کی قسم جس کا وعدہ دیا گیا ہے

وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ۝٣

3اور گواہ اور جس کی گواہی دی جائے گی اس کی قسم

قُتِلَ أَصْحَٰبُ ٱلْأُخْدُودِ۝٤

4اصحاب اخدود ہلاک کردیئے گئے

ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ۝٥

5آگ سے بھری ہوئی خندقوں والے

إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ۝٦

6جن میں آگ بھرے بیٹھے ہوئے تھے

وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ۝٧

7اور وہ مومنین کے ساتھ جو سلوک کررہے تھے خود ہی اس کے گواہ بھی ہیں

وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ۝٨

8اور انہوں نے ان سے صرف اس بات کا بدلہ لیا ہے کہ وہ خدائے عزیز و حمید پر ایمان لائے تھے

ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ۝٩

9وہ خدا جس کے اختیار میں آسمان و زمین کا سارا ملک ہے اور وہ ہر شے کا گواہ اور نگراں بھی ہے

إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ۝١٠

10بے شک جن لوگوں نے ایماندار مردوں اور عورتوں کو ستایا اور پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنمّ کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلنے کا عذاب بھی ہے

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ جَنَّٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ۝١١

11بے شک جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے وہ جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے

إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ۝١٢

12بے شک آپ کے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے

إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ۝١٣

13وہی پیدا کرنے والا اور دوبارہ ایجاد کرنے والا ہے

وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ۝١٤

14وہی بہت بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے

ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ۝١٥

15وہ صاحبِ عرش مجید ہے

فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ۝١٦

16جو چاہتا ہے کرسکتا ہے

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ۝١٧

17کیا تمہارے پاس لشکروں کی خبر آئی ہے

فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ۝١٨

18فرعون اور قوم ثمود کی خبر

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍ۝١٩

19مگر کفاّر تو صرف جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں

وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ۝٢٠

20اور اللہ ان کو پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے

بَلْ هُوَ قُرْءَانٌ مَّجِيدٌ۝٢١

21یقینا یہ بزرگ و برتر قرآن ہے

فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ۝٢٢

22جو لوح محفوظ میں محفوظ کیا گیا ہے