Misbah Library
۸۴

الإنشقاق

۲۵ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٨٩

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ۝١

1جب آسمان پھٹ جائے گا

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ۝٢

2اور اپنے پروردگار کا حکم بجا لائے گا اور یہ ضروری بھی ہے

وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ۝٣

3اور جب زمین برابر کرکے پھیلا دی جائے گی

وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ۝٤

4اور وہ اپنے ذخیرے پھینک کر خالی ہوجائے گی

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ۝٥

5اور اپنے پروردگار کا حکم بجا لائے گی اور یہ ضروری بھی ہے

يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَٰقِيهِ۝٦

6اے انسان تو اپنے پروردگار کی طرف جانے کی کوشش کررہا ہے تو ایک دن اس کا سامنا کرے گا

فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ۝٧

7پھر جس کو نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا

فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا۝٨

8اس کا حساب آسان ہوگا

وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا۝٩

9اور وہ اپنے اہل کی طرف خوشی خوشی واپس آئے گا

وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ۝١٠

10اور جس کو نامہ اعمال پشت کی طرف سے دیا جائے گا

فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًا۝١١

11وہ عنقریب موت کی دعا کرے گا

وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا۝١٢

12اور جہنمّ کی آگ میں داخل ہوگا

إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا۝١٣

13یہ پہلے اپنے اہل و عیال میں بہت خوش تھا

إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ۝١٤

14اور اس کا خیال تھا کہ پلٹ کر خدا کی طرف نہیں جائے گا

بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًا۝١٥

15ہاں اس کا پروردگار خوب دیکھنے والا ہے

فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ۝١٦

16میں شفق کی قسم کھا کر کہتا ہوں

وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ۝١٧

17اور رات اورجن چیزوں کو وہ ڈھانک لیتی ہے ان کی قسم

وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ۝١٨

18اور چاند کی قسم جب وہ پورا ہوجائے

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ۝١٩

19کہ تم ایک مصیبت کے بعد دوسری مصیبت میں مبتلا ہوگے

فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ۝٢٠

20پھر انہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایمان نہیں لے آتے ہیں

وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩۝٢١

21اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے ہیں

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ۝٢٢

22بلکہ کفاّر تو تکذیب بھی کرتے ہیں

وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ۝٢٣

23اور اللہ خوب جانتا ہے جو یہ اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں

فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ۝٢٤

24اب آپ انہیں دردناک عذاب کی بشارت دے دیں

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ۝٢٥

25علاوہ صاحبانِ ایمان و عمل صالح کے کہ ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر و ثواب ہے