Misbah Library
۸۳

المطففين

۳۶ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٨٧

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ۝١

1ویل ہے ان کے لئے جو ناپ تول میں کمی کرنے والے ہیں

ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكْتَالُوا۟ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسْتَوْفُونَ۝٢

2یہ جب لوگوں سے ناپ کرلیتے ہیں تو پورا مال لے لیتے ہیں

وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ۝٣

3اور جب ان کے لئے ناپتے یا تولتے ہیں تو کم کردیتے ہیں

أَلَا يَظُنُّ أُو۟لَٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ۝٤

4کیا انہیں یہ خیال نہیں ہے کہ یہ ایک روز دوبارہ اٹھائے جانے والے ہیں

لِيَوْمٍ عَظِيمٍ۝٥

5بڑے سخت دن میں

يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝٦

6جس دن سب رب العالمین کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے

٥٨٨

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍ۝٧

7یاد رکھو کہ بدکاروں کا نامہ اعمال سجین میں ہوگا

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سِجِّينٌ۝٨

8اور تم کیا جو کہ سجین کیا ہے

كِتَٰبٌ مَّرْقُومٌ۝٩

9ایک لکھا ہوا دفتر ہے

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ۝١٠

10آج کے دن ان جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے

ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ۝١١

11جو لوگ روز جزا کا انکار کرتے ہیں

وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ۝١٢

12اور اس کا انکار صرف وہی کرتے ہیں جو حد سے گزر جانے والے گنہگار ہیں

إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ۝١٣

13جب ان کے سامنے آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ تو پرانے افسانے ہیں

كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ۝١٤

14نہیں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کا زنگ لگ گیا ہے

كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ۝١٥

15یاد رکھو انہیں روز قیامت پروردگار کی رحمت سے محجوب کردیا جائے گا

ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا۟ ٱلْجَحِيمِ۝١٦

16پھر اس کے بعد یہ جہنمّ میں جھونکے جانے والے ہیں

ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ۝١٧

17پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہی وہ ہے جس کا تم انکار رہے تھے

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ۝١٨

18یاد رکھو کہ نیک کردار افراد کا نامہ اعمال علیین میں ہوگا

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ۝١٩

19اور تم کیا جانو کہ علیین کیا ہے

كِتَٰبٌ مَّرْقُومٌ۝٢٠

20ایک لکھا ہوا دفتر ہے

يَشْهَدُهُ ٱلْمُقَرَّبُونَ۝٢١

21جس کے گواہ ملائکہ مقربین ہیں

إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ۝٢٢

22بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے

عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ۝٢٣

23تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کررہے ہوں گے

تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ۝٢٤

24تم ان کے چہروں پر نعمت کی شادابی کا مشاہدہ کروگے

يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ۝٢٥

25انہیں سربمہر خالص شراب سے سیراب کیا جائے گا

خِتَٰمُهُۥ مِسْكٌ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَٰفِسُونَ۝٢٦

26جس کی مہر مشک کی ہوگی اور ایسی چیزوں میں شوق کرنے والوں کو آپس میں سبقت اور رغبت کرنی چاہئے

وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ۝٢٧

27اس شراب میں تسنیم کے پانی کی آمیزش ہوگی

عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا ٱلْمُقَرَّبُونَ۝٢٨

28یہ ایک چشمہ ہے جس سے مقرب بارگاہ بندے پانی پیتے ہیں

إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ كَانُوا۟ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَضْحَكُونَ۝٢٩

29بے شک یہ مجرمین صاحبانِ ایمان کا مذاق اُڑایا کرتے تھے

وَإِذَا مَرُّوا۟ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ۝٣٠

30اور جب وہ ان کے پاس سے گزرتے تھے تو اشارے کنائے کرتے تھے

وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ ٱنقَلَبُوا۟ فَكِهِينَ۝٣١

31اور جب اپنے اہل کی طرف پلٹ کر آتے تھے تو خوش وخرم ہوتے تھے

وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ۝٣٢

32اور جب مومنین کو دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ سب اصلی گمراہ ہیں

وَمَآ أُرْسِلُوا۟ عَلَيْهِمْ حَٰفِظِينَ۝٣٣

33حالانکہ انہیں ان کا نگراں بنا کر نہیں بھیجا گیا تھا

فَٱلْيَوْمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنَ ٱلْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ۝٣٤

34تو آج ایمان لانے والے بھی کفاّر کا مضحکہ اُڑائیں گے

٥٨٩

عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ۝٣٥

35تختوں پر بیٹھے ہوئے دیکھ رہے ہوں گے

هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ۝٣٦

36اب تو کفار کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ مل رہا ہے