Misbah Library
۸۲

الإنفطار

۱۹ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٨٧

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتْ۝١

1جب آسمان شگافتہ ہوجائے گا

وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ۝٢

2اور جب ستارے بکھر جائیں گے

وَإِذَا ٱلْبِحَارُ فُجِّرَتْ۝٣

3اور جب دریا بہہ کر ایک دوسرے سے مل جائیں گے

وَإِذَا ٱلْقُبُورُ بُعْثِرَتْ۝٤

4اور جب قبروں کو اُبھار دیا جائے گا

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ۝٥

5تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ کیا مقدم کیا ہے اور کیا موخر کیا ہے

يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلْكَرِيمِ۝٦

6اے انسان تجھے رب کریم کے بارے میں کس شے نے دھوکہ میں رکھا ہے

ٱلَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ۝٧

7اس نے تجھے پیدا کیا ہے اور پھر برابر کرکے متوازن بنایا ہے

فِىٓ أَىِّ صُورَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ۝٨

8اس نے جس صورت میں چاہاہے تیرے اجزائ کی ترکیب کی ہے

كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ۝٩

9مگر تم لوگ جزا کا انکار کرتے ہو

وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَٰفِظِينَ۝١٠

10اور یقینا تمہارے سروں پر نگہبان مقرر ہیں

كِرَامًا كَٰتِبِينَ۝١١

11جو باعزّت لکھنے والے ہیں

يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ۝١٢

12وہ تمہارے اعمال کو خوب جانتے ہیں

إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ۝١٣

13بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے

وَإِنَّ ٱلْفُجَّارَ لَفِى جَحِيمٍ۝١٤

14اور بدکار افراد جہنم ّمیں ہوں گے

يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ ٱلدِّينِ۝١٥

15وہ روز جزا اسی میں جھونک دیئے جائیں گے

وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِينَ۝١٦

16اور وہ اس سے بچ کر نہ جاسکیں گے

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ۝١٧

17اور تم کیا جانو کہ جزا کا دن کیا شے ہے

ثُمَّ مَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ۝١٨

18پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہوتا ہے

يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْـًٔا ۖ وَٱلْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ۝١٩

19اس دن کوئی کسی کے بارے میں کوئی اختیار نہ رکھتا ہوگا اور سارا اختیار اللہ کے ہاتھوں میں ہوگا