التكوير
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا ٱلشَّمْسُ كُوِّرَتْ١
1جب چادر آفتاب کو لپیٹ دیا جائے گا
وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتْ٢
2جب تارے گر پڑیں گے
وَإِذَا ٱلْجِبَالُ سُيِّرَتْ٣
3جب پہاڑ حرکت میں آجائیں گے
وَإِذَا ٱلْعِشَارُ عُطِّلَتْ٤
4جب عنقریب جننے والی اونٹنیاں معطل کردی جائیں گی
وَإِذَا ٱلْوُحُوشُ حُشِرَتْ٥
5جب جانوروں کو اکٹھا کیا جائے گا
وَإِذَا ٱلْبِحَارُ سُجِّرَتْ٦
6جب دریا بھڑک اٹھیں گے
وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتْ٧
7جب روحوں کو جسموں سے جوڑ دیا جائے گا
وَإِذَا ٱلْمَوْءُۥدَةُ سُئِلَتْ٨
8اور جب زندہ درگور لڑکیوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا
بِأَىِّ ذَنۢبٍ قُتِلَتْ٩
9کہ انہیں کس گناہ میں مارا گیا ہے
وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتْ١٠
10اور جب نامہ اعمال منتشر کردیئے جائیں گے
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتْ١١
11اور جب آسمان کا چھلکا اُتار دیا جائے گا
وَإِذَا ٱلْجَحِيمُ سُعِّرَتْ١٢
12اور جب جہنمّ کی آگ بھڑکا دی جائے گی
وَإِذَا ٱلْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ١٣
13اور جب جنّت قریب تر کردی جائے گی
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّآ أَحْضَرَتْ١٤
14تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ اس نے کیا حاضر کیا ہے
فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلْخُنَّسِ١٥
15تو میں ان ستاروں کی قسم کھاتا ہوں جو پلٹ جانے والے ہیں
ٱلْجَوَارِ ٱلْكُنَّسِ١٦
16چلنے والے اورحُھپ جانے والے ہیں
وَٱلَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ١٧
17اور رات کی قسم جب ختم ہونے کو آئے
وَٱلصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ١٨
18اور صبح کی قسم جب سانس لینے لگے
إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ١٩
19بے شک یہ ایک معزز فرشتے کا بیان ہے
ذِى قُوَّةٍ عِندَ ذِى ٱلْعَرْشِ مَكِينٍ٢٠
20وہ صاحبِ قوت ہے اور صاحبِ عرش کی بارگاہ کا مکین ہے
مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ٢١
21وہ وہاں قابل اطاعت اور پھر امانت دار ہے
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ٢٢
22اور تمہارا ساتھی پیغمبر دیوانہ نہیں ہے
وَلَقَدْ رَءَاهُ بِٱلْأُفُقِ ٱلْمُبِينِ٢٣
23اور اس نے فرشتہ کو بلند اُفق پر دیکھا ہے
وَمَا هُوَ عَلَى ٱلْغَيْبِ بِضَنِينٍ٢٤
24اور وہ غیب کے بارے میں بخیل نہیں ہے
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَٰنٍ رَّجِيمٍ٢٥
25اور یہ قرآن کسی شیطان رجیم کا قول نہیں ہے
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ٢٦
26تو تم کدھر چلے جارہے ہو
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَٰلَمِينَ٢٧
27یہ صرف عالمین کے لئے ایک نصیحت کا سامان ہے
لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ٢٨
28جو تم میں سے سیدھا ہونا چاہے
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَ٢٩
29اور تم لوگ کچھ نہیں چاہ سکتے مگریہ کہ عالمین کا پروردگار خدا چاہے