Misbah Library
۸۰

عبس

۴۲ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٨٥

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ۝١

1اس نے منھ بسو رلیا اور پیٹھ پھیرلی

أَن جَآءَهُ ٱلْأَعْمَىٰ۝٢

2کہ ان کے پاس ایک نابیناآگیا

وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ۝٣

3اور تمھیں کیا معلوم شاید وہ پاکیزہ نفس ہوجاتا

أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكْرَىٰٓ۝٤

4یا نصیحت حاصل کرلیتا تو وہ نصیحت ا س کے کام آجاتی

أَمَّا مَنِ ٱسْتَغْنَىٰ۝٥

5لیکن جو مستغنی بن بیٹھا ہے

فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ۝٦

6آپ اس کی فکر میں لگے ہوئے ہیں

وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ۝٧

7حالانکہ آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے اگر وہ پاکیزہ نہ بھی بنے

وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسْعَىٰ۝٨

8لیکن جو آپ کے پاس دوڑ کر آیاہے

وَهُوَ يَخْشَىٰ۝٩

9اور وہ خوف خدا بھی رکھتاہے

فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ۝١٠

10آپ اس سے بے رخی کرتے ہیں

كَلَّآ إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ۝١١

11دیکھئے یہ قرآن ایک نصیحت ہے

فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ۝١٢

12جس کا جی چاہے قبول کرلے

فِى صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ۝١٣

13یہ باعزّت صحیفوں میں ہے

مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ۝١٤

14جو بلند و بالا اور پاکیزہ ہے

بِأَيْدِى سَفَرَةٍ۝١٥

15ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہیں

كِرَامٍۭ بَرَرَةٍ۝١٦

16جو محترم اور نیک کردار ہیں

قُتِلَ ٱلْإِنسَٰنُ مَآ أَكْفَرَهُۥ۝١٧

17انسان اس بات سے مارا گیا کہ کس قدر ناشکرا ہوگیا ہے

مِنْ أَىِّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ۝١٨

18آخر اسے کس چیز سے پیدا کیا ہے

مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ۝١٩

19اسے نطفہ سے پیدا کیا ہے پھر اس کا اندازہ مقرر کیا ہے

ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ۝٢٠

20پھر اس کے لئے راستہ کو آسان کیا ہے

ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقْبَرَهُۥ۝٢١

21پھر اسے موت دے کر دفنا دیا

ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ۝٢٢

22پھر جب چاہا دوبارہ زندہ کرکے اُٹھا لیا

كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَآ أَمَرَهُۥ۝٢٣

23ہرگز نہیں اس نے حکم خدا کو بالکل پورا نہیں کیا ہے

فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ۝٢٤

24ذرا انسان اپنے کھانے کی طرف تو نگاہ کرے

أَنَّا صَبَبْنَا ٱلْمَآءَ صَبًّا۝٢٥

25بے شک ہم نے پانی برسایا ہے

ثُمَّ شَقَقْنَا ٱلْأَرْضَ شَقًّا۝٢٦

26پھر ہم نے زمین کو شگافتہ کیا ہے

فَأَنۢبَتْنَا فِيهَا حَبًّا۝٢٧

27پھر ہم نے اس میں سے دانے پیدا کئے ہیں

وَعِنَبًا وَقَضْبًا۝٢٨

28اور انگور اور ترکادیاں

وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا۝٢٩

29اور زیتون اور کھجور

وَحَدَآئِقَ غُلْبًا۝٣٠

30اور گھنے گھنے باغ

وَفَٰكِهَةً وَأَبًّا۝٣١

31اور میوے اور چارہ

مَّتَٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَٰمِكُمْ۝٣٢

32یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے لئے سرمایہ حیات ہے

فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ۝٣٣

33پھر جب کان کے پردے پھاڑنے والی قیامت آجائے گی

يَوْمَ يَفِرُّ ٱلْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ۝٣٤

34جس دن انسان اپنے بھائی سے فرار کرے گا

وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ۝٣٥

35اور ماں باپ سے بھی

وَصَٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ۝٣٦

36اور بیوی اور اولاد سے بھی

لِكُلِّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ۝٣٧

37اس دن ہر آدمی کی ایک خاص فکر ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ۝٣٨

38اس دن کچھ چہرے روشن ہوں گے

ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ۝٣٩

39مسکراتے ہوئے کھلے ہوئے

وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ۝٤٠

40اور کچھ چہرے غبار آلود ہوں گے

تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ۝٤١

41ان پر ذلّت چھائی ہوئی ہوگی

أُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَفَرَةُ ٱلْفَجَرَةُ۝٤٢

42یہی لوگ حقیقتا کافر اور فاجر ہوں گے