النازعات
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلنَّٰزِعَٰتِ غَرْقًا١
1قسم ہے ان کی جو ڈوب کر کھینچ لینے والے ہیں
وَٱلنَّٰشِطَٰتِ نَشْطًا٢
2اور آسانی سے کھول دینے والے ہیں
وَٱلسَّٰبِحَٰتِ سَبْحًا٣
3اور فضا میں پیرنے والے ہیں
فَٱلسَّٰبِقَٰتِ سَبْقًا٤
4پھر تیز رفتاری سے سبقت کرنے والے ہیں
فَٱلْمُدَبِّرَٰتِ أَمْرًا٥
5پھر امور کا انتظام کرنے والے ہیں
يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ٦
6جس دن زمین کو جھٹکا دیا جائے گا
تَتْبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ٧
7اور اس کے بعد دوسرا جھٹکا لگے گا
قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ٨
8اس دن دل لرز جائیں گے
أَبْصَٰرُهَا خَٰشِعَةٌ٩
9آنکھیں خوف سے جھکیِ ہوں گی
يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِى ٱلْحَافِرَةِ١٠
10یہ کفاّر کہتے ہیں کہ کیا ہم پلٹ کر پھر اس دنیا میں بھیجے جائیں گے
أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمًا نَّخِرَةً١١
11کیا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہوجائیں گے تب
قَالُوا۟ تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ١٢
12یہ تو بڑے گھاٹے والی واپسی ہوگی
فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ١٣
13یہ قیامت تو بس ایک چیخ ہوگی
فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ١٤
14جس کے بعد سب میدان هحشر میں نظر آئیں گے
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ١٥
15کیا تمہارے پاس موسٰی کی خبر آئی ہے
إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلْوَادِ ٱلْمُقَدَّسِ طُوًى١٦
16جب ان کے رب نے انہیں طویٰ کی مقدس وادی میں آواز دی
ٱذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ١٧
17فرعون کی طرف جاؤ وہ سرکش ہوگیا ہے
فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ١٨
18اس سے کہو کیا یہ ممکن ہے تو پاکیزہ کردار ہوجائے
وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ١٩
19اور میں تجھے تیرے رب کی طرف ہدایت کروں اور تیرے دل میں خوف پیدا ہوجائے
فَأَرَىٰهُ ٱلْـَٔايَةَ ٱلْكُبْرَىٰ٢٠
20پھر انہوں نے اسے عظیم نشانی دکھلائی
فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ٢١
21تو اس نے انکار کردیا اور نافرمانی کی
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ٢٢
22پھر منہ پھیر کر دوڑ دھوپ میں لگ گیا
فَحَشَرَ فَنَادَىٰ٢٣
23پھر سب کو جمع کیا اور آواز دی
فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلْأَعْلَىٰ٢٤
24اور کہا کہ میں تمہارا رب اعلیٰ ہوں
فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلْـَٔاخِرَةِ وَٱلْأُولَىٰٓ٢٥
25تو خدا نے اسے دنیا و آخرت دونو ںکے عذاب کی گرفت میں لے لیا
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰٓ٢٦
26اس واقعہ میں خوف خدا رکھنے والوں کے لئے عبرت کا سامان ہے
ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُ ۚ بَنَىٰهَا٢٧
27کیا تمہاری خلقت آسمان بنانے سے زیادہ مشکل کام ہے کہ اس نے آسمان کو بنایا ہے
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّىٰهَا٢٨
28اس کی چھت کو بلند کیا اور پھر برابر کردیا ہے
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَىٰهَا٢٩
29اس کی رات کو تاریک بنایا ہے اور دن کی روشنی نکال دی ہے
وَٱلْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ٣٠
30اس کے بعد زمین کا فرش بچھایا ہے
أَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعَىٰهَا٣١
31اس میں سے پانی اور چارہ نکالا ہے
وَٱلْجِبَالَ أَرْسَىٰهَا٣٢
32اور پہاڑوں کو گاڑ دیا ہے
مَتَٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَٰمِكُمْ٣٣
33یہ سب تمہارے اور جانوروں کے لئے ایک سرمایہ ہے
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلْكُبْرَىٰ٣٤
34پھر جب بڑی مصیبت آجائے گی
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ٣٥
35جس دن انسان یاد کرے گا کہ اس نے کیا کیا ہے
وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ٣٦
36اور جہنم کو دیکھنے والوں کے لئے نمایاں کردیا جائے گا
فَأَمَّا مَن طَغَىٰ٣٧
37پھر جس نے سرکشی کی ہے
وَءَاثَرَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا٣٨
38اور زندگانی دنیا کو اختیار کیا ہے
فَإِنَّ ٱلْجَحِيمَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ٣٩
39جہنم ّاس کا ٹھکانا ہوگا
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفْسَ عَنِ ٱلْهَوَىٰ٤٠
40اور جس نے رب کی بارگاہ میں حاضری کا خوف پیدا کیا ہے اور اپنے نفس کو خواہشات سے روکا ہے
فَإِنَّ ٱلْجَنَّةَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ٤١
41تو جنّت اس کا ٹھکانا اور مرکز ہے
يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا٤٢
42پیغمبر لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا ٹھکانا کب ہے
فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَىٰهَآ٤٣
43آپ اس کی یاد کے بارے میں کس منزل پر ہیں
إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ٤٤
44اس کے علم کی ا نتہائ آپ کے پروردگار کی طرف ہے
إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَىٰهَا٤٥
45آپ تو صرف اس کا خوف رکھنے والوں کو اس سے ڈرانے والے ہیں
كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَىٰهَا٤٦
46گویا جب وہ لوگ اسے دیکھیں گے تو ایسا معلوم ہوگاجیسے ایک شام یا ایک صبح دنیامیں ٹھہرے ہیں