Misbah Library
۷۸

النبإ

۴۰ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٨٢

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ۝١

1یہ لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوال کررہے ہیں

عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلْعَظِيمِ۝٢

2بہت بڑی خبر کے بارے میں

ٱلَّذِى هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ۝٣

3جس کے بارے میں ان میں اختلاف ہے

كَلَّا سَيَعْلَمُونَ۝٤

4کچھ نہیں عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا

ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ۝٥

5اور خوب معلوم ہوجائے گا

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ مِهَٰدًا۝٦

6کیا ہم نے زمین کا فرش نہیں بنایا ہے

وَٱلْجِبَالَ أَوْتَادًا۝٧

7اورپہاڑوں کی میخیں نہیں نصب کی ہیں

وَخَلَقْنَٰكُمْ أَزْوَٰجًا۝٨

8اور ہم ہی نے تم کوجوڑا بنایا ہے

وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا۝٩

9اور تمہاری نیند کو آرام کا سامان قرار دیا ہے

وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًا۝١٠

10اور رات کو پردہ پوش بنایا ہے

وَجَعَلْنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشًا۝١١

11اور دن کو وقت معاش قراردیا ہے

وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا۝١٢

12اور تمہارے سروں پر سات مضبوط آسمان بنائے ہیں

وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا۝١٣

13اور ایک بھڑکتا ہوا چراغ بنایا ہے

وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلْمُعْصِرَٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا۝١٤

14اور بادلوں میں سے موسلا دھار پانی برسایا ہے

لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّا وَنَبَاتًا۝١٥

15تاکہ اس کے ذریعہ دانے اور گھاس برآمدکریں

وَجَنَّٰتٍ أَلْفَافًا۝١٦

16اور گھنے گھنے باغات پیداکریں

إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ كَانَ مِيقَٰتًا۝١٧

17بیشک فیصلہ کا دن معین ہے

يَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا۝١٨

18جس دن صورپھونکا جائے گا اور تم سب فوج در فوج آؤ گے

وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ أَبْوَٰبًا۝١٩

19اورآسمان کے راستے کھول دیئے جائیں گے اور دروازے بن جائیں گے

وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا۝٢٠

20اورپہاڑوں کو جگہ سے حرکت دے دی جائے گی اوروہ ریت جیسے ہوجائیں گے

إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۝٢١

21بیشک جہنم ان کی گھات میں ہے

لِّلطَّٰغِينَ مَـَٔابًا۝٢٢

22وہ سرکشوں کا آخری ٹھکانا ہے

لَّٰبِثِينَ فِيهَآ أَحْقَابًا۝٢٣

23اس میں وہ مدتوں رہیں گے

لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا۝٢٤

24نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھ سکیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا

إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا۝٢٥

25علاوہ کھولتے پانی اورپیپ کے

جَزَآءً وِفَاقًا۝٢٦

26یہ ان کے اعمال کامکمل بدلہ ہے

إِنَّهُمْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ حِسَابًا۝٢٧

27یہ لوگ حساب و کتاب کی امید ہی نہیں رکھتے تھے

وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابًا۝٢٨

28اورانہوں نے ہماری آیات کی باقاعدہ تکذیب کی ہے

وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَٰهُ كِتَٰبًا۝٢٩

29اور ہم نے ہر شے کو اپنی کتاب میں جمع کرلیا ہے

فَذُوقُوا۟ فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا۝٣٠

30اب تم اپنے اعمال کا مزہ چکھو اورہم عذاب کے علاوہ کوئی اضافہ نہیں کرسکتے

٥٨٣

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا۝٣١

31بیشک صاحبانِ تقویٰ کے لئے کامیابی کی منزل ہے

حَدَآئِقَ وَأَعْنَٰبًا۝٣٢

32باغات ہیں اورانگور

وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا۝٣٣

33نوخیز دوشیزائیں ہیں اورسب ہمسن

وَكَأْسًا دِهَاقًا۝٣٤

34اور چھلکتے ہوئے پیمانے

لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّٰبًا۝٣٥

35وہاں نہ کوئی لغو بات سنیں گے نہ گناہ

جَزَآءً مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا۝٣٦

36یہ تمہارے رب کی طرف سے حساب کی ہوئی عطا ہے اور تمہارے اعمال کی جزا

رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ٱلرَّحْمَٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا۝٣٧

37وہ آسمان و زمین اوران کے مابین کاپروردگار رحمٰن ہے جس کے سامنے کسی کو بات کرنے کا یارا نہیں ہے

يَوْمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلْمَلَٰٓئِكَةُ صَفًّا ۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًا۝٣٨

38جس دن روح القدس اورملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے اورکوئی بات بھی نہ کرسکے گا علاوہ اس کے جسے رحمٰن اجازت دے دے اور ٹھیک ٹھیک بات کرے

ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلْحَقُّ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا۝٣٩

39یہی برحق دن ہے تو جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے

إِنَّآ أَنذَرْنَٰكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ ٱلْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلْكَافِرُ يَٰلَيْتَنِى كُنتُ تُرَٰبًۢا۝٤٠

40ہم نے تم کو ایک قریبی عذاب سے ڈرایا ہے جس دن انسان اپنے کئے دھرے کو دیکھے گا اورکافرکہے گا کہ اے کاش میں خاک ہوگیا ہوتا