Misbah Library
۷۷

المرسلات

۵۰ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٨٠

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلْمُرْسَلَٰتِ عُرْفًا۝١

1ان کی قسم جنہیں تسلسل کے ساتھ بھیجا گیا ہے

فَٱلْعَٰصِفَٰتِ عَصْفًا۝٢

2پھر تیز رفتاری سے چلنے والی ہیں

وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشْرًا۝٣

3اور قسم ہے ان کی جو اشیائ کو منتشر کرنے والی ہیں

فَٱلْفَٰرِقَٰتِ فَرْقًا۝٤

4پھر انہیں آپس میں جدا کرنے والی ہیں

فَٱلْمُلْقِيَٰتِ ذِكْرًا۝٥

5پھر ذ کر کو نازل کرنے والی ہیں

عُذْرًا أَوْ نُذْرًا۝٦

6تاکہ عذر تمام ہو یا خوف پیدا کرایا جائے

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌ۝٧

7جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ بہرحال واقع ہونے والی ہے

فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ۝٨

8پھر جب ستاروں کی چمک ختم ہوجائے

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ۝٩

9اور آسمانوں میں شگاف پیدا ہوجائے

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ۝١٠

10اور جب پہاڑ اُڑنے لگیں

وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ۝١١

11اور جب سارے پیغمبر علیھ السّلام ایک وقت میں جمع کرلئے جائیں

لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ۝١٢

12بھلا کس دن کے لئے ان باتوں میں تاخیر کی گئی ہے

لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ۝١٣

13فیصلہ کے دن کے لئے

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ۝١٤

14اور آپ کیاجانیں کہ فیصلہ کا دن کیا ہے

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ۝١٥

15اس دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنمّ ہے

أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ۝١٦

16کیا ہم نے ان کے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کردیا ہے

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْـَٔاخِرِينَ۝١٧

17پھر دوسرے لوگوں کو بھی ان ہی کے پیچھے لگادیں گے

كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ۝١٨

18ہم مجرموں کے ساتھ اسی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ۝١٩

19اور آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہی بربادی ہے

٥٨١

أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ۝٢٠

20کیا ہم نے تم کو ایک حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا ہے

فَجَعَلْنَٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ۝٢١

21پھر اسے ایک محفوظ مقام پر قرار دیا ہے

إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ۝٢٢

22ایک معین مقدار تک

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَٰدِرُونَ۝٢٣

23پھر ہم نے اس کی مقدار معین کی ہے تو ہم بہترین مقدار مقرر کرنے والے ہیں

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ۝٢٤

24آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا۝٢٥

25کیا ہم نے زمین کو ایک جمع کرنے والا ظرف نہیں بنایا ہے

أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا۝٢٦

26جس میں زندہ مفِدہ سب کو جمع کریں گے

وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَٰمِخَٰتٍ وَأَسْقَيْنَٰكُم مَّآءً فُرَاتًا۝٢٧

27اور اس میں اونچے اونچے پہاڑ قرار دئے ہیں اور تمہیں شیریں پانی سے سیراب کیا ہے

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ۝٢٨

28آج جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور تباہی ہے

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ۝٢٩

29جاؤ اس طرف جس کی تکذیب کیا کرتے تھے

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَٰثِ شُعَبٍ۝٣٠

30جاؤ اس دھوئیں کے سایہ کی طرف جس کے تین گوشے ہیں

لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ۝٣١

31نہ ٹھنڈک ہے اور نہ جہنمّ کی لپٹ سے بچانے والا سہارا

إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ۝٣٢

32وہ ایسے انگارے پھینک رہا ہے جیسے کوئی محل

كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٌ صُفْرٌ۝٣٣

33جیسے زرد رنگ کے اونٹ

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ۝٣٤

34آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور جہنمّ ہے

هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ۝٣٥

35آج کے دن یہ لوگ بات بھی نہ کرسکیں گے

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ۝٣٦

36اور نہ انہیں اس بات کی اجازت ہوگی کہ عذر پیش کرسکیں

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ۝٣٧

37آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ّہے

هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ۝٣٨

38یہ فیصلہ کا دن ہے جس میں ہم نے تم کو اور تمام پہلے والوں کو اکٹھا کیا ہے

فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ۝٣٩

39اب اگر تمہارے پاس کوئی چال ہو تو ہم سے استعمال کرو

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ۝٤٠

40آج تکذیب کرنے والوں کے لئے جہنم ّہے

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَٰلٍ وَعُيُونٍ۝٤١

41بیشک متقین گھنی چھاؤں اور چشموں کے درمیان ہوں گے

وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ۝٤٢

42اور ان کی خواہش کے مطابق میوے ہوں گے

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ۝٤٣

43اب اطمینان سے کھاؤ پیو ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دیئے ہیں

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ۝٤٤

44ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ۝٤٥

45آج جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے

كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ۝٤٦

46تم لوگ تھوڑے دنوں کھاؤ اور آرام کرلو کہ تم مجرم ہو

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ۝٤٧

47آج کے دن تکذیب کرنے والوں کے لئے ویل ہے

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ۝٤٨

48اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو نہیں کرتے ہیں

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ۝٤٩

49تو آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے

فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ۝٥٠

50آخر یہ لوگ اس کے بعد کس بات پر ایمان لے آئیں گے