الحاقة
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱلْحَآقَّةُ١
1یقینا پیش آنے والی قیامت
مَا ٱلْحَآقَّةُ٢
2اور کیسی پیش آنے والی
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحَآقَّةُ٣
3اور تم کیا جانو کہ یہ یقینا پیش آنے والی شے کیا ہے
كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌۢ بِٱلْقَارِعَةِ٤
4قوم ثمود و عاد نے اس کھڑ کھڑانے والی کا انکار کیا تھا
فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا۟ بِٱلطَّاغِيَةِ٥
5تو ثمود ایک چنگھاڑ کے ذریعہ ہلاک کردیئے گئے
وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا۟ بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ٦
6اور عاد کو انتہائی تیز و تند آندھی سے برباد کردیا گیا
سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى ٱلْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ٧
7جسے ان کے اوپر سات رات اور آٹھ دن کے لئے مسلسل مسخّرکردیا گیا تو تم دیکھتے ہو کہ قوم بالکل مفِدہ پڑی ہوئی ہے جیسے کھوکھلے کھجور کے درخت کے تنے
فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٍ٨
8تو کیا تم ان کا کوئی باقی رہنے والا حصہّ دیکھ رہے ہو
وَجَآءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُۥ وَٱلْمُؤْتَفِكَٰتُ بِٱلْخَاطِئَةِ٩
9اور فرعون اور اس سے پہلے اور الٹی بستیوں والے سب نے غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے
فَعَصَوْا۟ رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً١٠
10کہ پروردگار کے نمائندہ کی نافرمانی کی تو پروردگار نے انہیں بڑی سختی سے پکڑ لیا
إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلْمَآءُ حَمَلْنَٰكُمْ فِى ٱلْجَارِيَةِ١١
11ہم نے تم کو اس وقت کشتی میں اٹھالیا تھا جب پانی سر سے چڑھ رہا تھا
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَآ أُذُنٌ وَٰعِيَةٌ١٢
12تاکہ اسے تمہارے لئے نصیحت بنائیں اور محفوظ رکھنے والے کان سن لیں
فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ نَفْخَةٌ وَٰحِدَةٌ١٣
13پھر جب صور میں پہلی مرتبہ پھونکا جائے گا
وَحُمِلَتِ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَٰحِدَةً١٤
14اور زمین اور پہاڑوں کو اکھاڑ کر ٹکرا کر ریزہ ریزہ کردیا جائے گا
فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ١٥
15تو اس دن قیامت واقع ہوجائے گی
وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِىَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ١٦
16اور آسمان شق ہوکر بالکل پھس پھسے ہوجائیں گے
وَٱلْمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرْجَآئِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَٰنِيَةٌ١٧
17اور فرشتے اس کے اطراف پر ہوں گے اور عرش الہٰی کو اس دن آٹھ فرشتے اٹھائے ہوں گے
يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ١٨
18اس دن تم کو منظر عام پر لایا جائے گا اور تمہاری کوئی بات پوشیدہ نہ رہے گی
فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقْرَءُوا۟ كِتَٰبِيَهْ١٩
19پھر جس کو نامئہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ سب سے کہے گا کہ ذرا میرا نامئہ اعمال تو پڑھو
إِنِّى ظَنَنتُ أَنِّى مُلَٰقٍ حِسَابِيَهْ٢٠
20مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ میرا حساب مجھے ملنے والا ہے
فَهُوَ فِى عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ٢١
21پھر وہ پسندیدہ زندگی میں ہوگا
فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ٢٢
22بلند ترین باغات میں
قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ٢٣
23اس کے میوے قریب قریب ہوں گے
كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَآ أَسْلَفْتُمْ فِى ٱلْأَيَّامِ ٱلْخَالِيَةِ٢٤
24اب آرام سے کھاؤ پیو کہ تم نے گزشتہ دنوں میں ان نعمتوں کا انتظام کیا ہے
وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَٰلَيْتَنِى لَمْ أُوتَ كِتَٰبِيَهْ٢٥
25لیکن جس کو نامئہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا اے کاش یہ نامہ اعمال مجھے نہ دیا جاتا
وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ٢٦
26اور مجھے اپنا حساب نہ معلوم ہوتا
يَٰلَيْتَهَا كَانَتِ ٱلْقَاضِيَةَ٢٧
27اے کاش اس موت ہی نے میرا فیصلہ کردیا ہوتا
مَآ أَغْنَىٰ عَنِّى مَالِيَهْ ۜ٢٨
28میرا مال بھی میرے کام نہ آیا
هَلَكَ عَنِّى سُلْطَٰنِيَهْ٢٩
29اور میری حکومت بھی برباد ہوگئی
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ٣٠
30اب اسے پکڑو اور گرفتار کرلو
ثُمَّ ٱلْجَحِيمَ صَلُّوهُ٣١
31پھر اسے جہنم ّمیں جھونک دو
ثُمَّ فِى سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَٱسْلُكُوهُ٣٢
32پھر ایک ستر گز کی رسی میں اسے جکڑ لو
إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ ٱلْعَظِيمِ٣٣
33یہ خدائے عظیم پر ایمان نہیں رکھتا تھا
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ٣٤
34اور لوگوں کو مسکینوں کو کھلانے پر آمادہ نہیں کرتا تھا
فَلَيْسَ لَهُ ٱلْيَوْمَ هَٰهُنَا حَمِيمٌ٣٥
35تو آج اس کا یہاں کوئی غمخوار نہیں ہے
وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ٣٦
36اور نہ پیپ کے علاوہ کوئی غذا ہے
لَّا يَأْكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلْخَٰطِـُٔونَ٣٧
37جسے گنہگاروں کے علاوہ کوئی نہیں کھاسکتا
فَلَآ أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ٣٨
38میں اس کی بھی قسم کھاتا ہوں جسے تم دیکھ رہے ہو
وَمَا لَا تُبْصِرُونَ٣٩
39اور اس کی بھی جس کو نہیں دیکھ رہے ہو
إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ٤٠
40کہ یہ ایک محترم فرشتے کا بیان ہے
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ٤١
41اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں ہے ہاں تم بہت کم ایمان لاتے ہو
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ٤٢
42اور یہ کسی کاہن کا کلام نہیںہے جس پر تم بہت کم غور کرتے ہو
تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ٤٣
43یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے
وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ ٱلْأَقَاوِيلِ٤٤
44اور اگر یہ پیغمبر ہماری طرف سے کوئی بات گڑھ لیتا
لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِٱلْيَمِينِ٤٥
45تو ہم اس کے ہاتھ کو پکڑ لیتے
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ ٱلْوَتِينَ٤٦
46اور پھر اس کی گردن اڑادیتے
فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَٰجِزِينَ٤٧
47پھر تم میں سے کوئی مجھے روکنے والا نہ ہوتا
وَإِنَّهُۥ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ٤٨
48اور یہ قرآن صاحبانِ تقویٰ کے لئے نصیحت ہے
وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ٤٩
49اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے جھٹلانے والے بھی ہیں
وَإِنَّهُۥ لَحَسْرَةٌ عَلَى ٱلْكَٰفِرِينَ٥٠
50اور یہ کافرین کے لئے باعث هحسرت ہے
وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلْيَقِينِ٥١
51اور یہ بالکل یقینی چیز ہے
فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ٥٢
52لہذا آپ اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کریں