Misbah Library
۷۰

المعارج

۴۴ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٦٨

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ۝١

1ایک مانگنے والے نے واقع ہونے والے عذاب کا سوال کیا

لِّلْكَٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ۝٢

2جس کا کافروں کے حق میں کوئی دفع کرنے والا نہیں ہے

مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ۝٣

3یہ بلندیوں والے خدا کی طرف سے ہے

تَعْرُجُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ۝٤

4جس کی طرف فرشتے اور روح الامین بلند ہوتے ہیں اس ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کے برابر ہے

فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا۝٥

5لہذا آپ بہترین صبر سے کام لیں

إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا۝٦

6یہ لوگ اسے دور سمجھ رہے ہیں

وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا۝٧

7اور ہم اسے قریب ہی دیکھ رہے ہیں

يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ۝٨

8جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کے مانند ہوجائے گا

وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ۝٩

9اور پہاڑ دھنکے ہوئے اون جیسے

وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا۝١٠

10اور کوئی ہمدرد کسی ہمدرد کا پرسانِ حال نہ ہوگا

٥٦٩

يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ۝١١

11وہ سب ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے تو مجرم چاہے گا کہ کاش آج کے دن کے عذاب کے بدلے اس کی اولاد کو لے لیا جائے

وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ۝١٢

12اوربیوی اور بھائی کو

وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ۝١٣

13اور اس کنبہ کو جس میں وہ رہتا تھا

وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ۝١٤

14اور روئے زمین کی ساری مخلوقات کو اور اسے نجات دے دی جائے

كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ۝١٥

15ہرگز نہیں یہ آتش جہنمّ ہے

نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ۝١٦

16کھال اتار دینے والی

تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ۝١٧

17ان سب کو آواز دے رہی ہے جو منہ پھیر کر جانے والے تھے

وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ۝١٨

18اور جنہوں نے مال جمع کرکے بند کر رکھا تھا

إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا۝١٩

19بیشک انسان بڑا لالچی ہے

إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا۝٢٠

20جب تکلیف پہنچ جاتی ہے تو فریادی بن جاتا ہے

وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا۝٢١

21اور جب مال مل جاتا ہے تو بخیل ہو جاتا ہے

إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ۝٢٢

22علاوہ ان نمازیوں کے

ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ۝٢٣

23جو اپنی نمازوں کی پابندی کرنے والے ہیں

وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ۝٢٤

24اور جن کے اموال میں ایک مقررہ حق معین ہے

لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ۝٢٥

25مانگنے والے کے لئے اور نہ مانگنے والے کے لئے

وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ۝٢٦

26اور جو لوگ روز قیامت کی تصدیق کرنے والے ہیں

وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ۝٢٧

27اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں

إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ۝٢٨

28بیشک عذاب پروردگار بے خوف رہنے والی چیز نہیں ہے

وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَٰفِظُونَ۝٢٩

29اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں

إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ۝٣٠

30علاوہ اپنی بیویوں اور کنیزوں کے کہ اس پر ملامت نہیں کی جاتی ہے

فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ۝٣١

31پھر جو اس کے علاوہ کا خواہشمند ہو وہ حد سے گزر جانے والا ہے

وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَٰنَٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ۝٣٢

32اور جو اپنی امانتوں اور عہد کا خیال رکھنے والے ہیں

وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ۝٣٣

33اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں

وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ۝٣٤

34اور جو اپنی نمازوں کا خیال رکھنے والے ہیں

أُو۟لَٰٓئِكَ فِى جَنَّٰتٍ مُّكْرَمُونَ۝٣٥

35یہی لوگ جنّت میں باعزّت طریقہ سے رہنے والے ہیں

فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ۝٣٦

36پھر ان کافروں کو کیا ہوگیا ہے کہ آپ کی طرف بھاگے چلے آرہے ہیں

عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ۝٣٧

37داہیں بائیں سے گروہ در گروہ

أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ۝٣٨

38کیا ان میں سے ہر ایک کی طمع یہ ہے کہ اسے جنت النعیم میں داخل کردیا جائے

كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ۝٣٩

39ہرگز نہیں انہیں تو معلوم ہے کہ ہم نے انہیں کس چیز سے پیدا کیا ہے

٥٧٠

فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَٰرِقِ وَٱلْمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَ۝٤٠

40میں تمام مشرق و مغرب کے پروردگار کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم قدرت رکھنے والے ہیں

عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ۝٤١

41اس بات پر کہ ان کے بدلے ان سے بہتر افراد لے آئیں اور ہم عاجز نہیں ہیں

فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ۝٤٢

42لہذا انہیں چھوڑ دیجئے یہ اپنے باطل میں ڈوبے رہیں اور کھیل تماشہ کرتے رہیں یہاں تک کہ اس دن سے ملاقات کریں جس کا وعدہ کیا گیا ہے

يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ۝٤٣

43جس دن یہ سب قبروں سے تیزی کے ساتھ نکلیں گے جس طرح کسی پرچم کی طرف بھاگے جارہے ہوں

خَٰشِعَةً أَبْصَٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ۝٤٤

44ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی اور ذلت ان پر چھائی ہوگی اور یہی وہ دن ہوگا جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے