Misbah Library
۶۸

القلم

۵۲ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٦٤

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

نٓ ۚ وَٱلْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ۝١

1نۤ, قلم اور اس چیز کی قسم جو یہ لکھ رہے ہیں

مَآ أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ۝٢

2آپ اپنے پروردگار کی نعمت کے طفیل مجنون نہیں ہیں

وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ۝٣

3اور آپ کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے

وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ۝٤

4اور آپ بلند ترین اخلاق کے درجہ پر ہیں

فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ۝٥

5عنقریب آپ بھی دیکھیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے

بِأَييِّكُمُ ٱلْمَفْتُونُ۝٦

6کہ دیوانہ کون ہے

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِٱلْمُهْتَدِينَ۝٧

7آپ کا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بہک گیا ہے اور کون ہدایت یافتہ ہے

فَلَا تُطِعِ ٱلْمُكَذِّبِينَ۝٨

8لہذا آپ جھٹلانے والوں کی اطاعت نہ کریں

وَدُّوا۟ لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ۝٩

9یہ چاہتے ہیں کہ آپ ذرا نرم ہوجائیں تو یہ بھی نرم ہوجائیں

وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ۝١٠

10اور خبردار آپ کسی بھی مسلسل قسم کھانے والے ذلیل

هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِيمٍ۝١١

11عیب جو اور اعلٰی درجہ کے چغلخور

مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ۝١٢

12مال میں بیحد بخل کرنے والے, تجاوز گناہگار

عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ۝١٣

13بدمزاج اور اس کے بعد بدنسل کی اطاعت نہ کریں

أَن كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ۝١٤

14صرف اس بات پر کہ یہ صاحب همال و اولاد ہے

إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ۝١٥

15جب اس کے سامنے آیات هالۤہیہ کی تلاوت کی جاتی ہے تو کہہ دیتا ہے کہ یہ سب اگلے لوگوں کی داستانیں ہیں

٥٦٥

سَنَسِمُهُۥ عَلَى ٱلْخُرْطُومِ۝١٦

16ہم عنقریب اس کی ناک پر نشان لگادیں گے

إِنَّا بَلَوْنَٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَآ أَصْحَٰبَ ٱلْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا۟ لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ۝١٧

17ہم نے ان کو اسی طرح آزمایا ہے جس طرح باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ صبح کو پھل توڑ لیں گے

وَلَا يَسْتَثْنُونَ۝١٨

18اور انشائ اللہ نہیں کہیں گے

فَطَافَ عَلَيْهَا طَآئِفٌ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَآئِمُونَ۝١٩

19تو خدا کی طرف سے راتوں رات ایک بلا نے چکر لگایا جب یہ سب سورہے تھے

فَأَصْبَحَتْ كَٱلصَّرِيمِ۝٢٠

20اور سارا باغ جل کر کالی رات جیسا ہوگیا

فَتَنَادَوْا۟ مُصْبِحِينَ۝٢١

21پھر صبح کو ایک نے دوسرے کو آواز دی

أَنِ ٱغْدُوا۟ عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰرِمِينَ۝٢٢

22کہ پھل توڑنا ہے تو اپنے اپنے کھیت کی طرف چلو

فَٱنطَلَقُوا۟ وَهُمْ يَتَخَٰفَتُونَ۝٢٣

23پھر سب گئے اس عالم میں کہ آپس میں راز دارانہ باتیں کررہے تھے

أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا ٱلْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌ۝٢٤

24کہ خبردار آج باغ میں کوئی مسکین داخل نہ ہونے پائے

وَغَدَوْا۟ عَلَىٰ حَرْدٍ قَٰدِرِينَ۝٢٥

25اور روک تھام کا بندوبست کرکے صبح سویرے پہنچ گئے

فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوٓا۟ إِنَّا لَضَآلُّونَ۝٢٦

26اب جو باغ کو دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم تو بہک گئے

بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ۝٢٧

27بلکہ بالکل سے محروم ہوگئے

قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ۝٢٨

28تو ان کے منصف مزاج نے کہا کہ میں نے نہ کہا تھا کہ تم لوگ تسبیح پروردگار کیوں نہیں کرتے

قَالُوا۟ سُبْحَٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ۝٢٩

29کہنے لگے کہ ہمارا رب پاک و بے نیاز ہے اور ہم واقعا ظالم تھے

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَٰوَمُونَ۝٣٠

30پھر ایک نے دوسرے کو ملامت کرنا شروع کردی

قَالُوا۟ يَٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَٰغِينَ۝٣١

31کہنے لگے کہ افسوس ہم بالکل سرکش تھے

عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ۝٣٢

32شائد ہمارا پروردگار ہمیں اس سے بہتر دے دے کہ ہم اس کی طرف رغبت کرنے والے ہیں

كَذَٰلِكَ ٱلْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ۝٣٣

33اسی طرح عذاب نازل ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب تو اس سے بڑا ہے اگر انہیں علم ہو

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ۝٣٤

34بیشک صاحبانِ تقویٰ کے لئے پروردگار کے یہاں نعمتوں کی جنّت ہے

أَفَنَجْعَلُ ٱلْمُسْلِمِينَ كَٱلْمُجْرِمِينَ۝٣٥

35کیا ہم اطاعت گزار وں کو مجرموں جیسا بنا دیں

مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ۝٣٦

36تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسا فیصلہ کر رہے ہو

أَمْ لَكُمْ كِتَٰبٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ۝٣٧

37یا تمہاری کوئی کتاب ہے جس میں یہ سب پڑھا کرتے ہو

إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ۝٣٨

38کہ وہاں تمہاری پسند کی ساری چیزیں حاضر ملیں گی

أَمْ لَكُمْ أَيْمَٰنٌ عَلَيْنَا بَٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَٰمَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ۝٣٩

39یا تم نے ہم سے روزِ قیامت تک کی قسمیں لے رکھی ہیں کہ تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جس کا تم فیصلہ کرو گے

سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ۝٤٠

40ان سے پوچھئے کہ ان سب باتوں کا ذمہ دار کون ہے

أَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ فَلْيَأْتُوا۟ بِشُرَكَآئِهِمْ إِن كَانُوا۟ صَٰدِقِينَ۝٤١

41یا ان کے لئے شرکائ ہیں تو اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شرکائ کو لے آئیں

يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ۝٤٢

42جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور انہیں سجدوں کی دعوت دی جائے گی اور یہ سجدہ بھی نہ کرسکیں گے

٥٦٦

خَٰشِعَةً أَبْصَٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا۟ يُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمْ سَٰلِمُونَ۝٤٣

43ان کی نگاہیں شرم سے جھکی ہوں گی ذلّت ان پر چھائی ہوگی اور انہیں اس وقت بھی سجدوں کی دعوت دی جارہی تھی جب یہ بالکل صحیح و سالم تھے

فَذَرْنِى وَمَن يُكَذِّبُ بِهَٰذَا ٱلْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ۝٤٤

44تو اب مجھے اور اس بات کے جھٹلانے والوں کو چھوڑ دو ہم عنقریب انہیں اس طرح گرفتار کریں گے کہ انہیں اندازہ بھی نہ ہوگا

وَأُمْلِى لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِى مَتِينٌ۝٤٥

45اور ہم تو اس لئے ڈھیل دے رہے ہیں کہ ہماری تدبیر مضبوط ہے

أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ۝٤٦

46کیا آپ ان سے مزدوری مانگ رہے ہیں جو یہ اس کے تاوان کے بوجھ سے دبے جارہے ہیں

أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ۝٤٧

47یا ان کے پاس کوئی غیب ہے جسے یہ لکھ رہے ہیں

فَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ۝٤٨

48اب آپ اپنے پروردگار کے حکم کے لئے صبر کریں اور صاحب هحوت جیسے نہ ہوجائیں جب انہوں نے نہایت غصّہ کے عالم میں آواز دی تھی

لَّوْلَآ أَن تَدَٰرَكَهُۥ نِعْمَةٌ مِّن رَّبِّهِۦ لَنُبِذَ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ۝٤٩

49کہ اگر انہیں نعمت پروردگار نے سنبھال نہ لیا ہوتا تو انہیں چٹیل میدان میں برے حالوں میں چھوڑ دیا جاتا

فَٱجْتَبَٰهُ رَبُّهُۥ فَجَعَلَهُۥ مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ۝٥٠

50پھر ان کے رب نے انہیں منتخب کرکے نیک کرداروں میں قرار دے دیا

وَإِن يَكَادُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَٰرِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا۟ ٱلذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُۥ لَمَجْنُونٌ۝٥١

51اور یہ کفاّر قرآن کو سنتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ عنقریب آپ کو نظروں سے پھسلادیں گے اور یہ کہتے ہیں کہ یہ تو دیوانے ہیں

وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَٰلَمِينَ۝٥٢

52حالانکہ یہ قرآن عالمین کے لئے نصیحت ہے اور بس