Misbah Library
۱۰۷

الماعون

۷ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٦٠٢

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ۝١

1کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جوقیامت کو جھٹلاتا ہے

فَذَٰلِكَ ٱلَّذِى يَدُعُّ ٱلْيَتِيمَ۝٢

2یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکےّ دیتا ہے

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ۝٣

3اور کسی کو مسکین کے کھانے کے لئے تیار نہیں کرتا ہے

فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ۝٤

4تو تباہی ہے ان نمازیوں کے لئے

ٱلَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ۝٥

5جو اپنی نمازوں سے غافل رہتے ہیں

ٱلَّذِينَ هُمْ يُرَآءُونَ۝٦

6دکھانے کے لئے عمل کرتے ہیں

وَيَمْنَعُونَ ٱلْمَاعُونَ۝٧

7اور معمولی ظروف بھی عاریت پر دینے سے انکار کردتے ہیں