Misbah Library
۱۰۱

القارعة

۱۱ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٦٠٠

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

ٱلْقَارِعَةُ۝١

1کھڑکھڑانے والی

مَا ٱلْقَارِعَةُ۝٢

2اور کیسی کھڑکھڑانے والی

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْقَارِعَةُ۝٣

3اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ کیسی کھڑکھڑانے والی ہے

يَوْمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلْفَرَاشِ ٱلْمَبْثُوثِ۝٤

4جس دن لوگ بکھرے ہوئے پتنگوں کی مانند ہوجائیں گے

وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ٱلْمَنفُوشِ۝٥

5اور پہاڑ دھنکی ہوئی روئی کی طرح اُڑنے لگیں گے

فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥ۝٦

6تو اس دن جس کی نیکیوں کا پلّہ بھاری ہوگا

فَهُوَ فِى عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ۝٧

7وہ پسندیدہ عیش میں ہوگا

وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥ۝٨

8اور جس کا پلہّ ہلکا ہوگا

فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٌ۝٩

9اس کا مرکز ہاویہ ہے

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا هِيَهْ۝١٠

10اور تم کیا جانو کہ ہاویہ کیا مصیبت ہے

نَارٌ حَامِيَةٌۢ۝١١

11یہ ایک دہکی ہوئی آگ ہے