Misbah Library
۱۰۲

التكاثر

۸ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٦٠٠

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ۝١

1تمہیں باہمی مقابلہ کثرت مال و اولاد نے غافل بنادیا

حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ۝٢

2یہاں تک کہ تم نے قبروں سے ملاقات کرلی

كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ۝٣

3دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا

ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ۝٤

4اور پھر خوب معلوم ہوجائے گا

كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ ٱلْيَقِينِ۝٥

5دیکھو اگر تمہیں یقینی علم ہوجاتا

لَتَرَوُنَّ ٱلْجَحِيمَ۝٦

6کہ تم جہنمّ کو ضرور دیکھو گے

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ۝٧

7پھر اسے اپنی آنکھوں دیکھے یقین کی طرح دیکھو گے

ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ۝٨

8اور پھر تم سے اس دن نعمت کے بارے میں سوال کیا جائے گا