Misbah Library
۱۰۰

العاديات

۱۱ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٩٩

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلْعَٰدِيَٰتِ ضَبْحًا۝١

1فراٹے بھرتے ہوئے تیز رفتار گھوڑوں کی قسم

فَٱلْمُورِيَٰتِ قَدْحًا۝٢

2جوٹا پ مار کر چنگاریاں اُڑانے والے ہیں

فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًا۝٣

3پھر صبحدم حملہ کرنے والے ہیں

فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًا۝٤

4پھر غبار جنگ اڑانے والے نہیں

فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا۝٥

5اور دشمن کی جمعیت میں در آنے والے ہیں

إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌ۝٦

6بے شک انسان اپنے پروردگار کے لئے بڑا ناشکرا ہے

وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ۝٧

7اور وہ خود بھی اس بات کا گواہ ہے

وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ۝٨

8اور وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے

أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ۝٩

9کیا اسے نہیں معلوم ہے کہ جب مفِدوں کو قبروں سے نکالا جائے گا

٦٠٠

وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ۝١٠

10اور دل کے رازوں کو ظاہر کردیا جائے گا

إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌۢ۝١١

11تو ان کا پروردگار اس دن کے حالات سے خوب باخبر ہوگا