۹۹
الزلزلة
۸
٥٩٩
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا١
1جب زمین زوروں کے ساتھ زلزلہ میں آجائے گی
وَأَخْرَجَتِ ٱلْأَرْضُ أَثْقَالَهَا٢
2اور وہ سارے خزانے نکال ڈالے گی
وَقَالَ ٱلْإِنسَٰنُ مَا لَهَا٣
3اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا٤
4اس دن وہ اپنی خبریںبیان کرے گی
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا٥
5کہ تمہارے پروردگار نے اسے اشارہ کیا ہے
يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ ٱلنَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا۟ أَعْمَٰلَهُمْ٦
6اس روز سارے انسان گروہ در گروہ قبروں سے نکلیں گے تاکہ اپنے اعمال کو دیکھ سکیں
فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُۥ٧
7پھر جس شخص نے ذرہ برابر نیکی کی ہے وہ اسے دیکھے گا
وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُۥ٨
8اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہے وہ اسے دیکھے گا