القيامة
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ ٱلْقِيَٰمَةِ١
1میں روزِ قیامت کی قسم کھاتا ہوں
وَلَآ أُقْسِمُ بِٱلنَّفْسِ ٱللَّوَّامَةِ٢
2اور برائیوں پر ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہوں
أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُۥ٣
3کیا یہ انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہ کرسکیں گے
بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُۥ٤
4یقینا ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی انگلیوں کے پور تک درست کرسکیں
بَلْ يُرِيدُ ٱلْإِنسَٰنُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُۥ٥
5بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ اپنے سامنے برائی کرتا چلا جائے
يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَٰمَةِ٦
6وہ یہ پوچھتا ہے کہ یہ قیامت کب آنے والی ہے
فَإِذَا بَرِقَ ٱلْبَصَرُ٧
7تو جب آنکھیں چکا چوند ہوجائیں گی
وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ٨
8اور چاند کو گہن لگ جائے گا
وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ٩
9اور یہ چاند سورج اکٹھا کردیئے جائیں گے
يَقُولُ ٱلْإِنسَٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ ٱلْمَفَرُّ١٠
10اس دن انسان کہے گا کہ اب بھاگنے کا راستہ کدھر ہے
كَلَّا لَا وَزَرَ١١
11ہرگز نہیں اب کوئی ٹھکانہ نہیں ہے
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمُسْتَقَرُّ١٢
12اب سب کا مرکز تمہارے پروردگار کی طرف ہے
يُنَبَّؤُا۟ ٱلْإِنسَٰنُ يَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ١٣
13اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے پہلے اور بعد کیا کیا اعمال کئے ہیں
بَلِ ٱلْإِنسَٰنُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ بَصِيرَةٌ١٤
14بلکہ انسان خود بھی اپنے نفس کے حالات سے خوب باخبر ہے
وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ١٥
15چاہے وہ کتنے ہی عذر کیوں نہ پیش کرے
لَا تُحَرِّكْ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِۦٓ١٦
16دیکھئے آپ قرآن کی تلاوت میں عجلت کے ساتھ زبان کو حرکت نہ دیں
إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ١٧
17یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے جمع کریں اور پڑھوائیں
فَإِذَا قَرَأْنَٰهُ فَٱتَّبِعْ قُرْءَانَهُۥ١٨
18پھر جب ہم پڑھوادیں تو آپ اس کی تلاوت کو دہرائیں
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُۥ١٩
19پھر اس کے بعد اس کی وضاحت کرنا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے
كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ٢٠
20نہیں بلکہ تم لوگ دنیا کو دوست رکھتے ہو
وَتَذَرُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ٢١
21اور آخرت کو نظر انداز کئے ہوئے ہو
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ٢٢
22اس دن بعض چہرے شاداب ہوں گے
إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ٢٣
23اپنے پروردگار کی نعمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہوں گے
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌ٢٤
24اور بعض چہرے افسردہ ہوں گے
تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ٢٥
25جنہیں یہ خیال ہوگا کہ کب کمر توڑ مصیبت وارد ہوجائے
كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِىَ٢٦
26ہوشیار جب جان گردن تک پہنچ جائے گی
وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ٢٧
27اور کہا جائے گا کہ اب کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلْفِرَاقُ٢٨
28اور مرنے والے کو خیال ہوگا کہ اب سب سے جدائی ہے
وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ٢٩
29اور پنڈلی پنڈلی سے لپٹ جائے گی
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمَسَاقُ٣٠
30آج سب کو پروردگار کی طرف لے جایا جائے گا
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ٣١
31اس نے نہ کلام خدا کی تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی
وَلَٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ٣٢
32بلکہ تکذیب کی اور منہ پھیر لیا
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ٣٣
33پھر اپنے اہل کی طرف اکڑتا ہوا گیا
أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ٣٤
34افسوس ہے تیرے حال پر بہت افسوس ہے
ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰٓ٣٥
35حیف ہے اور صد حیف ہے
أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَٰنُ أَن يُتْرَكَ سُدًى٣٦
36کیا انسان کا خیال یہ ہے کہ اسے اسی طرح آزاد چھوڑ دیا جائے گا
أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِىٍّ يُمْنَىٰ٣٧
37کیا وہ اس منی کا قطرہ نہیں تھا جسے رحم میں ڈالا جاتا ہے
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ٣٨
38پھر علقہ بنا پھر اسے خلق کرکے برابر کیا
فَجَعَلَ مِنْهُ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ٣٩
39پھر اس سے عورت اور مرد کا جوڑا تیار کیا
أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْـِۧىَ ٱلْمَوْتَىٰ٤٠
40کیا وہ خدا اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مفِدوں کو دوبارہ زندہ کرسکے