Misbah Library
۷۴

المدثر

۵۶ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٧٥

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

يَٰٓأَيُّهَا ٱلْمُدَّثِّرُ۝١

1اے میرے کپڑا اوڑھنے والے

قُمْ فَأَنذِرْ۝٢

2اٹھو اور لوگوں کو ڈراؤ

وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ۝٣

3اور اپنے رب کی بزرگی کا اعلان کرو

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ۝٤

4اور اپنے لباس کو پاکیزہ رکھو

وَٱلرُّجْزَ فَٱهْجُرْ۝٥

5اور برائیوں سے پرہیز کرو

وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ۝٦

6اور اس طرح احسان نہ کرو کہ زیادہ کے طلب گار بن جاؤ

وَلِرَبِّكَ فَٱصْبِرْ۝٧

7اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو

فَإِذَا نُقِرَ فِى ٱلنَّاقُورِ۝٨

8پھر جب صور پھونکا جائے گا

فَذَٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ۝٩

9تو وہ دن انتہائی مشکل دن ہوگا

عَلَى ٱلْكَٰفِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ۝١٠

10کافروں کے واسطے تو ہر گز آسان نہ ہوگا

ذَرْنِى وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا۝١١

11اب مجھے اور اس شخص کو چھوڑ دو جس کو میں نے اکیلا پیدا کیا ہے

وَجَعَلْتُ لَهُۥ مَالًا مَّمْدُودًا۝١٢

12اور اس کے لئے کثیر مال قرار دیا ہے

وَبَنِينَ شُهُودًا۝١٣

13اور نگاہ کے سامنے رہنے والے بیٹے قرار دیئے ہیں

وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمْهِيدًا۝١٤

14اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دے دی ہے

ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ۝١٥

15اور پھر بھی چاہتا ہے کہ اور اضافہ کردوں

كَلَّآ ۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِـَٔايَٰتِنَا عَنِيدًا۝١٦

16ہرگز نہیں یہ ہماری نشانیوں کا سخت دشمن تھا

سَأُرْهِقُهُۥ صَعُودًا۝١٧

17تو ہم عنقریب اسے سخت عذاب میں گرفتار کریں گے

٥٧٦

إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ۝١٨

18اس نے فکر کی اور اندازہ لگایا

فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ۝١٩

19تو اسی میں مارا گیا کہ کیسا اندازہ لگایا

ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ۝٢٠

20پھر اسی میں اور تباہ ہوگیا کہ کیسا اندازہ لگایا

ثُمَّ نَظَرَ۝٢١

21پھر غور کیا

ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ۝٢٢

22پھر تیوری چڑھا کر منہ بسور لیا

ثُمَّ أَدْبَرَ وَٱسْتَكْبَرَ۝٢٣

23پھر منہ پھیر کر چلا گیا اور اکڑ گیا

فَقَالَ إِنْ هَٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ۝٢٤

24اور آخر میں کہنے لگا کہ یہ تو ایک جادو ہے جو پرانے زمانے سے چلا آرہا ہے

إِنْ هَٰذَآ إِلَّا قَوْلُ ٱلْبَشَرِ۝٢٥

25یہ تو صرف انسان کا کلام ہے

سَأُصْلِيهِ سَقَرَ۝٢٦

26ہم عنقریب اسے جہنمّ واصل کردیں گے

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سَقَرُ۝٢٧

27اور تم کیا جانو کہ جہنمّ کیا ہے

لَا تُبْقِى وَلَا تَذَرُ۝٢٨

28وہ کسی کو چھوڑنے والا اور باقی رکھنے والا نہیںہے

لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ۝٢٩

29بدن کو جلا کر سیاہ کردینے والا ہے

عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ۝٣٠

30اس پر انیس فرشتے معین ہیں

وَمَا جَعَلْنَآ أَصْحَٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَٰٓئِكَةً ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِيَسْتَيْقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَٰبَ وَيَزْدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِيمَٰنًا ۙ وَلَا يَرْتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَٰبَ وَٱلْمُؤْمِنُونَ ۙ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَٱلْكَٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ ۚ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ وَمَا هِىَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْبَشَرِ۝٣١

31اور ہم نے جہنمّ کا نگہبان صرف فرشتوں کو قرار دیا ہے اور ان کی تعداد کو کفار کی آزمائش کا ذریعہ بنادیا ہے کہ اہل کتاب کو یقین حاصل ہوجائے اور ایمان والوں کے ایمان میں اضافہ ہوجائے اور اہل کتاب یا صاحبانِ ایمان اس کے بارے میں کسی طرح کا شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں مرض ہے اور کفار یہ کہنے لگیں کہ آخر اس مثال کا مقصد کیا ہے اللہ اسی طرح جس کو چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے اور اس کے لشکروں کو اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے یہ تو صرف لوگوں کی نصیحت کا ایک ذریعہ ہے

كَلَّا وَٱلْقَمَرِ۝٣٢

32ہوشیار ہمیں چاند کی قسم

وَٱلَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ۝٣٣

33اور جاتی ہوئی رات کی قسم

وَٱلصُّبْحِ إِذَآ أَسْفَرَ۝٣٤

34اور روشن صبح کی قسم

إِنَّهَا لَإِحْدَى ٱلْكُبَرِ۝٣٥

35یہ جہنمّ بڑی چیزوں میں سے ایک چیز ہے

نَذِيرًا لِّلْبَشَرِ۝٣٦

36لوگوں کے ڈرانے کا ذریعہ

لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ۝٣٧

37ان کے لئے جو آگے پیچھے ہٹنا چاہیں

كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ۝٣٨

38ہر نفس اپنے اعمال میں گرفتار ہے

إِلَّآ أَصْحَٰبَ ٱلْيَمِينِ۝٣٩

39علاوہ اصحاب یمین کے

فِى جَنَّٰتٍ يَتَسَآءَلُونَ۝٤٠

40وہ جنتوں میں رہ کر آپس میں سوال کررہے ہوں گے

عَنِ ٱلْمُجْرِمِينَ۝٤١

41مجرمین کے بارے میں

مَا سَلَكَكُمْ فِى سَقَرَ۝٤٢

42آخر تمہیں کس چیز نے جہنمّ میں پہنچادیا ہے

قَالُوا۟ لَمْ نَكُ مِنَ ٱلْمُصَلِّينَ۝٤٣

43وہ کہیں گے کہ ہم نماز گزار نہیں تھے

وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ ٱلْمِسْكِينَ۝٤٤

44اور مسکین کو کھانا نہیں کھلایا کرتے تھے

وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلْخَآئِضِينَ۝٤٥

45لوگوں کے بفِے کاموں میں شامل ہوجایا کرتے تھے

وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ۝٤٦

46اور روزِ قیامت کی تکذیب کیا کرتے تھے

حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلْيَقِينُ۝٤٧

47یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی

٥٧٧

فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَٰعَةُ ٱلشَّٰفِعِينَ۝٤٨

48تو انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش بھی کوئی فائدہ نہ پہنچائے گی

فَمَا لَهُمْ عَنِ ٱلتَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ۝٤٩

49آخر انہیں کیا ہوگیا ہے کہ یہ نصیحت سے منہ موڑے ہوئے ہیں

كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنفِرَةٌ۝٥٠

50گویا بھڑکے ہوئے گدھے ہیں

فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍۭ۝٥١

51جو شیر سے بھاگ رہے ہیں

بَلْ يُرِيدُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُّنَشَّرَةً۝٥٢

52حقیقتا ان میں ہر آدمی اس بات کا خواہش مند ہے کہ اسے کِھلی ہوئی کتابیں عطا کردی جائیں

كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ۝٥٣

53ہرگز نہیں ہوسکتا اصل یہ ہے کہ انہیں آخرت کا خوف ہی نہیں ہے

كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذْكِرَةٌ۝٥٤

54ہاں ہاں بیشک یہ سراسر نصیحت ہے

فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ۝٥٥

55اب جس کا جی چاہے اسے یاد رکھے

وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ ٱلتَّقْوَىٰ وَأَهْلُ ٱلْمَغْفِرَةِ۝٥٦

56اور یہ اسے یاد نہ کریں گے مگر یہ کہ اللہ ہی چاہے کہ وہی ڈرانے کا اہل اور مغفرت کا مالک ہے