الواقعة
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ١
1جب قیامت برپا ہوگی
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ٢
2اور اس کے قائم ہونے میں ذرا بھی جھوٹ نہیں ہے
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ٣
3وہ الٹ پلٹ کر دینے والی ہوگی
إِذَا رُجَّتِ ٱلْأَرْضُ رَجًّا٤
4جب زمین کو زبردست جھٹکے لگیں گے
وَبُسَّتِ ٱلْجِبَالُ بَسًّا٥
5اور پہاڑ بالکل چور چور ہوجائیں گے
فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنۢبَثًّا٦
6پھر ذرات بن کر منتشر ہوجائیں گے
وَكُنتُمْ أَزْوَٰجًا ثَلَٰثَةً٧
7اور تم تین گروہ ہوجاؤ گے
فَأَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ٨
8پھر داہنے ہاتھ والے اور کیا کہنا داہنے ہاتھ والوں کا
وَأَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ٩
9اور بائیں ہاتھ والے اور کیا پوچھنا ہے بائیں ہاتھ والوں کا
وَٱلسَّٰبِقُونَ ٱلسَّٰبِقُونَ١٠
10اور سبقت کرنے والے تو سبقت کرنے والے ہی ہیں
أُو۟لَٰٓئِكَ ٱلْمُقَرَّبُونَ١١
11وہی اللہ کی بارگاہ کے مقرب ہیں
فِى جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ١٢
12نعمتوں بھری جنتوں میں ہوں گے
ثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ١٣
13بہت سے لوگ اگلے لوگوں میں سے ہوں گے
وَقَلِيلٌ مِّنَ ٱلْـَٔاخِرِينَ١٤
14اور کچھ آخر دور کے ہوں گے
عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ١٥
15موتی اور یاقوت سے جڑے ہوئے تختوں پر
مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيْهَا مُتَقَٰبِلِينَ١٦
16ایک دوسرے کے سامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ١٧
17ان کے گرد ہمیشہ نوجوان رہنے والے بچے گردش کررہے ہوں گے
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ١٨
18پیالے اور ٹونٹی وار کنٹر اور شراب کے جام لئے ہوئے ہوں گے
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ١٩
19جس سے نہ درد سر پیدا ہوگا اور نہ ہوش و حواس گم ہوں گے
وَفَٰكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ٢٠
20اور ان کی پسند کے میوے لئے ہوں گے
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ٢١
21اور ان پرندوں کا گوشت جس کی انہیں خواہش ہوگی
وَحُورٌ عِينٌ٢٢
22اور کشادہ چشم حوریں ہوں گی
كَأَمْثَٰلِ ٱللُّؤْلُؤِ ٱلْمَكْنُونِ٢٣
23جیسے سربستہ ہوتی
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ٢٤
24یہ سب درحقیقت ان کے اعمال کی جزا اور اس کا انعام ہوگا
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا٢٥
25وہاں نہ کوئی لغویات سنیں گے اور نہ گناہ کی باتیں
إِلَّا قِيلًا سَلَٰمًا سَلَٰمًا٢٦
26صرف ہر طرف سلام ہی سلام ہوگا
وَأَصْحَٰبُ ٱلْيَمِينِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْيَمِينِ٢٧
27اور داہنی طرف والے اصحاب ... کیا کہنا ان اصحاب یمین کا
فِى سِدْرٍ مَّخْضُودٍ٢٨
28بے کانٹے کی بیر
وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ٢٩
29لدے گتھے ہوئے کیلے
وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ٣٠
30پھیلے ہوئے سائے
وَمَآءٍ مَّسْكُوبٍ٣١
31جھرنے سے گرتے ہوئے پانی
وَفَٰكِهَةٍ كَثِيرَةٍ٣٢
32کثیر تعداد کے میوؤں کے درمیان ہوں گے
لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ٣٣
33جن کا سلسلہ نہ ختم ہوگا اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہوگی
وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ٣٤
34اور اونچے قسم کے گدے ہوں گے
إِنَّآ أَنشَأْنَٰهُنَّ إِنشَآءً٣٥
35بیشک ان حوروں کو ہم نے ایجاد کیا ہے
فَجَعَلْنَٰهُنَّ أَبْكَارًا٣٦
36تو انہیں نت نئی بنایا ہے
عُرُبًا أَتْرَابًا٣٧
37یہ کنواریاں اور آپس میں ہمجولیاں ہوں گی
لِّأَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ٣٨
38یہ سب اصحاب یمین کے لئے ہیں
ثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ٣٩
39جن کا ایک گروہ پہلے لوگوں کا ہے
وَثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْـَٔاخِرِينَ٤٠
40اور ایک گروہ آخری لوگوں کا ہے
وَأَصْحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلشِّمَالِ٤١
41اور بائیں ہاتھ والے تو ان کا کیا پوچھنا ہے
فِى سَمُومٍ وَحَمِيمٍ٤٢
42گرم گرم ہوا کھولتا ہوا پانی
وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ٤٣
43کالے سیاہ دھوئیں کا سایہ
لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ٤٤
44جو نہ ٹھنڈا ہو اور نہ اچھا لگے
إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ٤٥
45یہ وہی لوگ ہیں جو پہلے بہت آرام کی زندگی گزار رہے تھے
وَكَانُوا۟ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلْحِنثِ ٱلْعَظِيمِ٤٦
46اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کررہے تھے
وَكَانُوا۟ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ٤٧
47اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مرجائیں گے اور خاک اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں دوبارہ اٹھایا جائے گا
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ٤٨
48کیا ہمارے باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے
قُلْ إِنَّ ٱلْأَوَّلِينَ وَٱلْـَٔاخِرِينَ٤٩
49آپ کہہ دیجئے کہ اولین و آخرین سب کے سب
لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ٥٠
50ایک مقرر دن کی وعدہ گاہ پر جمع کئے جائیں گے
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلْمُكَذِّبُونَ٥١
51اس کے بعد تم اے گمراہو اور جھٹلانے والوں
لَـَٔاكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ٥٢
52تھوہڑ کے درخت کے کھانے والے ہو گے
فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ٥٣
53پھر اس سے اپنے پیٹ بھرو گے
فَشَٰرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ ٱلْحَمِيمِ٥٤
54پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے
فَشَٰرِبُونَ شُرْبَ ٱلْهِيمِ٥٥
55پھر اس طرح پیو گے جس طرح پیاسے اونٹ پیتے ہیں
هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ ٱلدِّينِ٥٦
56یہ قیامت کے دن ان کی مہمانداری کا سامان ہوگا
نَحْنُ خَلَقْنَٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ٥٧
57ہم نے تم کو پیدا کیا ہے تو دوبارہ پیدا کرنے کی تصدیق کیوں نہیں کرتے
أَفَرَءَيْتُم مَّا تُمْنُونَ٥٨
58کیا تم نے اس نطفہ کو دیکھا ہے جو رحم میں ڈالتے ہو
ءَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلْخَٰلِقُونَ٥٩
59اسے تم پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے والے ہیں
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ ٱلْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ٦٠
60ہم نے تمہارے درمیان موت کو مقدر کردیا ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَٰلَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِى مَا لَا تَعْلَمُونَ٦١
61کہ تم جیسے اور لوگ پیدا کردیں اور تمہیں اس عالم میں دوبارہ ایجاد کردیں جسے تم جانتے بھی نہیں ہو
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ٦٢
62اور تم پہلی خلقت کو تو جانتے ہو تو پھر اس میں غور کیوں نہیں کرتے ہو
أَفَرَءَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ٦٣
63اس دا نہ کو بھی دیکھا ہے جو تم زمین میں بوتے ہو
ءَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلزَّٰرِعُونَ٦٤
64اسے تم اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَٰهُ حُطَٰمًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ٦٥
65اگر ہم چاہیں تو اسے چور چور بنادیں تو تم باتیں ہی بناتے رہ جاؤ
إِنَّا لَمُغْرَمُونَ٦٦
66کہ ہم تو بڑے گھاٹے میں رہے
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ٦٧
67بلکہ ہم تو محروم ہی رہ گئے
أَفَرَءَيْتُمُ ٱلْمَآءَ ٱلَّذِى تَشْرَبُونَ٦٨
68کیا تم نے اس پانی کو دیکھا ہے جس کو تم پیتے ہو
ءَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ ٱلْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنزِلُونَ٦٩
69اسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اس کے برسانے والے ہم ہیں
لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنَٰهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ٧٠
70اگر ہم چاہتے تو اسے کھارا بنادیتے تو پھر تم ہمارا شکریہ کیوں نہیں ادا کرتے ہو
أَفَرَءَيْتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِى تُورُونَ٧١
71کیا تم نے اس آگ کو دیکھا ہے جسے لکڑی سے نکالتے ہو
ءَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَآ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنشِـُٔونَ٧٢
72اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں
نَحْنُ جَعَلْنَٰهَا تَذْكِرَةً وَمَتَٰعًا لِّلْمُقْوِينَ٧٣
73ہم نے اسے یاد دہانی کا ذریعہ اور مسافروں کے لئے نفع کا سامان قرار دیا ہے
فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ٧٤
74اب آپ اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کریں
فَلَآ أُقْسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ٧٥
75اور میں تو تاروں کے منازل کی قسم کھاکر کہتا ہوں
وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ٧٦
76اور تم جانتے ہو کہ یہ قسم بہت بڑی قسم ہے
إِنَّهُۥ لَقُرْءَانٌ كَرِيمٌ٧٧
77یہ بڑا محترم قرآن ہے
فِى كِتَٰبٍ مَّكْنُونٍ٧٨
78جسے ایک پوشیدہ کتاب میں رکھا گیا ہے
لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلْمُطَهَّرُونَ٧٩
79اسے پاک و پاکیزہ افراد کے علاوہ کوئی چھو بھی نہیں سکتا ہے
تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ٨٠
80یہ رب العالمین کی طرف سے نازل کیا گیا ہے
أَفَبِهَٰذَا ٱلْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ٨١
81تو کیا تم لوگ اس کلام سے انکار کرتے ہو
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ٨٢
82اور تم نے اپنی روزی یہی قرار دے رکھی ہے کہ اس کا انکار کرتے رہو
فَلَوْلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلْحُلْقُومَ٨٣
83پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب جان گلے تک پہنچ جائے
وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ٨٤
84اور تم اس وقت دیکھتے ہی رہ جاؤ
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ٨٥
85اور ہم تمہاری نسبت مرنے والے سے قریب ہیں مگر تم دیکھ نہیں سکتے ہو
فَلَوْلَآ إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ٨٦
86پس اگر تم کسی کے دباؤ میں نہیں ہو اور بالکل آزاد ہو
تَرْجِعُونَهَآ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ٨٧
87تو اس روح کو کیوں نہیں پلٹا دیتے ہو اگر اپنی بات میں سچے ہو
فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ٨٨
88پھر اگر مرنے والا مقربین میں سے ہے
فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ٨٩
89تو اس کے لئے آسائش, خوشبو دار پھول اور نعمتوں کے باغات ہیں
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنْ أَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ٩٠
90اور اگر اصحاب یمین میں سے ہے
فَسَلَٰمٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ٩١
91تو اصحاب یمین کی طرف سے تمہارے لئے سلام ہے
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ٩٢
92اور اگر جھٹلانے والوں اور گمراہوں میں سے ہے
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ٩٣
93تو کھولتے ہوئے پانی کی مہمانی ہے
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ٩٤
94اور جہنّم میں جھونک دینے کی سزا ہے
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلْيَقِينِ٩٥
95یہی وہ بات ہے جو بالکل برحق اور یقینی ہے
فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ٩٦
96لہذا اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہو