Misbah Library
۵۵

الرحمن

۷۸ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٥٣١

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

ٱلرَّحْمَٰنُ۝١

1وہ خدا بڑا مہربان ہے

عَلَّمَ ٱلْقُرْءَانَ۝٢

2اس نے قرآن کی تعلیم دی ہے

خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ۝٣

3انسان کو پیدا کیا ہے

عَلَّمَهُ ٱلْبَيَانَ۝٤

4اور اسے بیان سکھایا ہے

ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ۝٥

5آفتاب و ماہتاب سب اسی کے مقرر کردہ حساب کے ساتھ چل رہے ہیں

وَٱلنَّجْمُ وَٱلشَّجَرُ يَسْجُدَانِ۝٦

6اور بوٹیاں بیلیں اور درخت سب اسی کا سجدہ کررہے ہیں

وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلْمِيزَانَ۝٧

7اس نے آسمان کو بلند کیا ہے اور انصاف کی ترازو قائم کی ہے

أَلَّا تَطْغَوْا۟ فِى ٱلْمِيزَانِ۝٨

8تاکہ تم لوگ وزن میں حد سے تجاوز نہ کرو

وَأَقِيمُوا۟ ٱلْوَزْنَ بِٱلْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا۟ ٱلْمِيزَانَ۝٩

9اور انصاف کے ساتھ وزن کو قائم کرو اور تولنے میں کم نہ تولو

وَٱلْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ۝١٠

10اور اسی نے زمین کو انسانوں کے لئے وضع کیا ہے

فِيهَا فَٰكِهَةٌ وَٱلنَّخْلُ ذَاتُ ٱلْأَكْمَامِ۝١١

11اس میں میوے ہیں اور وہ کھجوریں ہیں جن کے خوشوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں

وَٱلْحَبُّ ذُو ٱلْعَصْفِ وَٱلرَّيْحَانُ۝١٢

12وہ دانے ہیں جن کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول بھی ہیں

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝١٣

13اب تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ مِن صَلْصَٰلٍ كَٱلْفَخَّارِ۝١٤

14اس نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے

وَخَلَقَ ٱلْجَآنَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ۝١٥

15اور جنات کو آگ کے شعلوں سے پیدا کیا ہے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝١٦

16تو تم دونوں اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

٥٣٢

رَبُّ ٱلْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ ٱلْمَغْرِبَيْنِ۝١٧

17وہ چاند اور سورج دونوں کے مشرق اور مغرب کا مالک ہے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝١٨

18پھر تم دونوں اپنی رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے

مَرَجَ ٱلْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ۝١٩

19اس نے دو دریا بہائے ہیں جو آپس میں مل جاتے ہیں

بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ۝٢٠

20ان کے درمیان حد فا صلِ ہے کہ ایک دوسرے پر زیادتی نہیں کرسکتے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٢١

21تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

يَخْرُجُ مِنْهُمَا ٱللُّؤْلُؤُ وَٱلْمَرْجَانُ۝٢٢

22ان دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٢٣

23تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

وَلَهُ ٱلْجَوَارِ ٱلْمُنشَـَٔاتُ فِى ٱلْبَحْرِ كَٱلْأَعْلَٰمِ۝٢٤

24اسی کے وہ جہاز بھی ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح کھڑے رہتے ہیں

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٢٥

25تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ۝٢٦

26جو بھی روئے زمین پر ہے سب فنا ہوجانے والے ہیں

وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو ٱلْجَلَٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ۝٢٧

27صرف تمہاری رب کی ذات جو صاحبِ جلال و اکرام ہے وہی باقی رہنے والی ہے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٢٨

28تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

يَسْـَٔلُهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِى شَأْنٍ۝٢٩

29آسمان و زمین میں جو بھی ہے سب اسی سے سوال کرتے ہیں اور وہ ہر روز ایک نئی شان والا ہے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٣٠

30کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ۝٣١

31اے دونوں گروہو ہم عنقریب ہی تمہاری طرف متوجہ ہوں گے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٣٢

32تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

يَٰمَعْشَرَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ إِنِ ٱسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا۟ مِنْ أَقْطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ فَٱنفُذُوا۟ ۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَٰنٍ۝٣٣

33اے گروہ جن و انس اگر تم میں قدرت ہو کہ آسمان و زمین کے اطرف سے باہر نکل جاؤ تو نکل جاؤ مگر یاد رکھو کہ تم قوت اور غلبہ کے بغیر نہیں نکل سکتے ہو

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٣٤

34تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ۝٣٥

35تمہارے اوپر آگ کا سبز شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو تم دونوں کسی طرح نہیں روک سکتے ہو

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٣٦

36پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَٱلدِّهَانِ۝٣٧

37پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی طرح سرخ ہوجائے گا

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٣٨

38تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٌ وَلَا جَآنٌّ۝٣٩

39پھر اس دن کسی انسان یا جن سے اس کے گناہ کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٤٠

40تو پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

٥٣٣

يُعْرَفُ ٱلْمُجْرِمُونَ بِسِيمَٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِٱلنَّوَٰصِى وَٱلْأَقْدَامِ۝٤١

41مجرم افراد تو اپنی نشانی ہی سے پہچان لئے جائیں گے پھر پیشانی اور پیروں سے پکڑ لئے جائیں گے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٤٢

42تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِى يُكَذِّبُ بِهَا ٱلْمُجْرِمُونَ۝٤٣

43یہی وہ جہنّم ہے جس کا مجرمین انکار کررہے تھے

يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ ءَانٍ۝٤٤

44اب اس کے اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان چکر لگاتے پھریں گے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٤٥

45پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ۝٤٦

46اور جو شخص بھی اپنے رب کی بارگاہ میں کھڑے ہونے سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو دو باغات ہیں

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٤٧

47پھر تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

ذَوَاتَآ أَفْنَانٍ۝٤٨

48اور دونوں باغات درختوں کی ٹہنیوں سے ہرے بھرے میوؤں سے لدے ہوں گے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٤٩

49پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ۝٥٠

50ان دونوں میں دو چشمے بھی جاری ہوں گے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٥١

51پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٍ زَوْجَانِ۝٥٢

52ان دونوں میں ہر میوے کے جوڑے ہوں گے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٥٣

53پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى ٱلْجَنَّتَيْنِ دَانٍ۝٥٤

54یہ لوگ ان فرشوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استراطلس کے ہوں گے اور دونوں باغات کے میوے انتہائی قریب سے حاصل کرلیں گے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٥٥

55پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ۝٥٦

56ان جنتوں میں محدود نگاہ والی حوریں ہوں گی جن کو انسان اور جنات میں سے کسی نے پہلے چھوا بھی نہ ہوگا

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٥٧

57پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

كَأَنَّهُنَّ ٱلْيَاقُوتُ وَٱلْمَرْجَانُ۝٥٨

58وہ حوریں اس طرح کی ہوں گی جیسے سرخ یاقوت اور مونگے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٥٩

59پھر تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

هَلْ جَزَآءُ ٱلْإِحْسَٰنِ إِلَّا ٱلْإِحْسَٰنُ۝٦٠

60کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہوسکتا ہے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٦١

61تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ۝٦٢

62اور ان دونوں کے علاوہ دو باغات اور ہوں گے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٦٣

63پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

مُدْهَآمَّتَانِ۝٦٤

64دونوں نہایت درجہ سرسبز و شاداب ہوں گے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٦٥

65پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ۝٦٦

66ان دونوں باغات میں بھی دو جوش مارتے ہوئے چشمے ہوں گے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٦٧

67پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

٥٣٤

فِيهِمَا فَٰكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ۝٦٨

68ان دونوں باغات میں میوے, کھجوریں اور انار ہوں گے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٦٩

69پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

فِيهِنَّ خَيْرَٰتٌ حِسَانٌ۝٧٠

70ان جنتوں میں نیک سیرت اور خوب صورت عورتیں ہوں گی

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٧١

71شپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

حُورٌ مَّقْصُورَٰتٌ فِى ٱلْخِيَامِ۝٧٢

72وہ حوریں ہیں جو خیموں کے اندر چھپی بیٹھی ہوں گی

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٧٣

73تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ۝٧٤

74انہیں ان سے پہلے کسی انسان یا جن نے ہاتھ تک نہ لگایا ہوگا

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٧٥

75پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِىٍّ حِسَانٍ۝٧٦

76وہ لوگ سبز قالینوں اور بہترین مسندوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۝٧٧

77پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

تَبَٰرَكَ ٱسْمُ رَبِّكَ ذِى ٱلْجَلَٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ۝٧٨

78بڑا بابرکت ہے آپ کے پروردگار کا نام جو صاحب جلال بھی ہے اور صاحبِ اکرام بھی ہے