النجم
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ١
1قسم ہے ستارہ کی جب وہ ٹوٹا
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ٢
2تمہارا ساتھی نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ بہکا
وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلْهَوَىٰٓ٣
3اور وہ اپنی خواہش سے کلام بھی نہیں کرتا ہے
إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْىٌ يُوحَىٰ٤
4اس کا کلام وہی وحی ہے جو مسلسل نازل ہوتی رہتی ہے
عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلْقُوَىٰ٥
5اسے نہایت طاقت والے نے تعلیم دی ہے
ذُو مِرَّةٍ فَٱسْتَوَىٰ٦
6وہ صاحبِ حسن و جمال جو سیدھا کھڑا ہوا
وَهُوَ بِٱلْأُفُقِ ٱلْأَعْلَىٰ٧
7جب کہ وہ بلند ترین افق پر تھا
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ٨
8پھر وہ قریب ہوا اور آگے بڑھا
فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ٩
9یہاں تک کہ دو کمان یا اس سے کم کا فاصلہ رہ گیا
فَأَوْحَىٰٓ إِلَىٰ عَبْدِهِۦ مَآ أَوْحَىٰ١٠
10پھر خدا نے اپنے بندہ کی طرف جس راز کی بات چاہی وحی کردی
مَا كَذَبَ ٱلْفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ١١
11دل نے اس بات کو جھٹلایا نہیں جس کو آنکھوں نے دیکھا
أَفَتُمَٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ١٢
12کیا تم اس سے اس بات کے بارے میں جھگڑا کررہے ہو جو وہ دیکھ رہا ہے
وَلَقَدْ رَءَاهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ١٣
13اور اس نے تو اسے ایک بار اور بھی دیکھا ہے
عِندَ سِدْرَةِ ٱلْمُنتَهَىٰ١٤
14سدرِالمنتہیٰ کے نزدیک
عِندَهَا جَنَّةُ ٱلْمَأْوَىٰٓ١٥
15جس کے پاس جنت الماویٰ بھی ہے
إِذْ يَغْشَى ٱلسِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ١٦
16جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا
مَا زَاغَ ٱلْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ١٧
17اس وقت اس کی آنکھ نہ بہکی اور نہ حد سے آگے بڑھی
لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ ءَايَٰتِ رَبِّهِ ٱلْكُبْرَىٰٓ١٨
18اس نے اپنے پروردگار کی بڑی بڑی نشانیان دیکھی ہیں
أَفَرَءَيْتُمُ ٱللَّٰتَ وَٱلْعُزَّىٰ١٩
19کیا تم لوگوں نے لات اور عذٰی کو دیکھا ہے
وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلْأُخْرَىٰٓ٢٠
20اور منات جو ان کا تیسرا ہے اسے بھی دیکھا ہے
أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلْأُنثَىٰ٢١
21تو کیا تمہارے لئے لڑکے ہیں اور اس کے لئے لڑکیاں ہیں
تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰٓ٢٢
22یہ انتہائی ناانصافی کی تقسیم ہے
إِنْ هِىَ إِلَّآ أَسْمَآءٌ سَمَّيْتُمُوهَآ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَٰنٍ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهْوَى ٱلْأَنفُسُ ۖ وَلَقَدْ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلْهُدَىٰٓ٢٣
23یہ سب وہ نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے طے کرلئے ہیں خدا نے ان کے بارے میں کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے - درحقیقت یہ لوگ صرف اپنے گمانوں کا اتباع کررہے ہیں اور جو کچھ ان کا دل چاہتا ہے اور یقینا ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے
أَمْ لِلْإِنسَٰنِ مَا تَمَنَّىٰ٢٤
24کیا انسان کو وہ سب مل سکتا ہے جس کی آرزو کرے
فَلِلَّهِ ٱلْـَٔاخِرَةُ وَٱلْأُولَىٰ٢٥
25بس اللہ ہی کے لئے دنیا اور آخرت سب کچھ ہے
وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ لَا تُغْنِى شَفَٰعَتُهُمْ شَيْـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعْدِ أَن يَأْذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرْضَىٰٓ٢٦
26اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں جن کی سفارش کسی کے کام نہیں آسکتی ہے جب تک خدا .... جس کے بارے میں چاہے اور اسے پسند کرے .... اجازت نہ دے دے
إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ لَيُسَمُّونَ ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ تَسْمِيَةَ ٱلْأُنثَىٰ٢٧
27بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں وہ ملائکہ کے نام لڑکیوں جیسے رکھتے ہیں
وَمَا لَهُم بِهِۦ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ ۖ وَإِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغْنِى مِنَ ٱلْحَقِّ شَيْـًٔا٢٨
28حالانکہ ان کے پاس اس سلسلہ میں کوئی علم نہیں ہے یہ صرف وہم و گمان کے پیچھے چلے جارہے ہیں اور گمان حق کے بارے میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا ہے
فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا٢٩
29لہذا جو شخص بھی ہمارے ذکر سے منہ پھیرے اور زندگانی دنیا کے علاوہ کچھ نہ چاہے آپ بھی اس سے کنارہ کش ہوجائیں
ذَٰلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ ٱلْعِلْمِ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ ٱهْتَدَىٰ٣٠
30یہی ان کے علم کی انتہا ہے اور بیشک آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بہک گیا ہے اور کون ہدایت کے راستہ پر ہے
وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ لِيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ أَسَٰٓـُٔوا۟ بِمَا عَمِلُوا۟ وَيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ أَحْسَنُوا۟ بِٱلْحُسْنَى٣١
31اوراللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کے کل اختیارات ہیں تاکہ وہ بدعمل افراد کو ان کے اعمال کی سزادے سکے اور نیک عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا اچھا بدلہ دے سکے
ٱلَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَٰٓئِرَ ٱلْإِثْمِ وَٱلْفَوَٰحِشَ إِلَّا ٱللَّمَمَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ وَٰسِعُ ٱلْمَغْفِرَةِ ۚ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِى بُطُونِ أُمَّهَٰتِكُمْ ۖ فَلَا تُزَكُّوٓا۟ أَنفُسَكُمْ ۖ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ ٱتَّقَىٰٓ٣٢
32جو لوگ گناہانِ کبیرہ اور فحش باتوں سے پرہیز کرتے ہیں (گناہان صغیرہ کے علاوہ) بیشک آپ کا پروردگار ان کے لئے بہت وسیع مغفرت والا ہے وہ اس وقت بھی تم سب کے حالات سے خوب واقف تھا جب اس نے تمہیں خاک سے پیدا کیا تھا اور اس وقت بھی جب تم ماں کے شکم میں جنین کی منزل میں تھے لہذا اپنے نفس کو زیادہ پاکیزہ قرار نہ دو وہ متقی افراد کو خوب پہچانتا ہے
أَفَرَءَيْتَ ٱلَّذِى تَوَلَّىٰ٣٣
33کیا آپ نے اسے بھی دیکھا ہے جس نے منہ پھیر لیا
وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰٓ٣٤
34اور تھوڑا سا راسِ خدا میں دے کر بند کردیا
أَعِندَهُۥ عِلْمُ ٱلْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰٓ٣٥
35کیا اس کے پاس علم غیب ہے جس کے ذریعے وہ دیکھ رہا ہے
أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِى صُحُفِ مُوسَىٰ٣٦
36یا اسے اس بات کی خبر ہی نہیں ہے جو موسٰی علیھ السّلام کے صحیفوں میں تھی
وَإِبْرَٰهِيمَ ٱلَّذِى وَفَّىٰٓ٣٧
37یا ابراہیم علیھ السّلام کے صحیفوں میں تھی جنہوں نے پورا پورا حق ادا کیا ہے
أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ٣٨
38کوئی شخص بھی دوسرے کا بوجھ اٹھانے والا نہیں ہے
وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَٰنِ إِلَّا مَا سَعَىٰ٣٩
39اور انسان کے لئے صرف اتنا ہی ہے جتنی اس نے کوشش کی ہے
وَأَنَّ سَعْيَهُۥ سَوْفَ يُرَىٰ٤٠
40اور اس کی کوشش عنقریب اس کے سامنے پیش کردی جائے گی
ثُمَّ يُجْزَىٰهُ ٱلْجَزَآءَ ٱلْأَوْفَىٰ٤١
41اس کے بعد اسے پورا بدلہ دیا جائے گا
وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلْمُنتَهَىٰ٤٢
42اور بیشک سب کی آخری منزل پروردگار کی بارگاہ ہے
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ٤٣
43اور یہ کہ اسی نے ہنسایا بھی ہے اور ----- فِلایا بھی ہے
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا٤٤
44اور وہی موت و حیات کا دینے والا ہے
وَأَنَّهُۥ خَلَقَ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰ٤٥
45اور اسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا ہے
مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَىٰ٤٦
46اس نطفہ سے جو رحم میں ڈالا جاتا ہے
وَأَنَّ عَلَيْهِ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُخْرَىٰ٤٧
47اور اسی کے ذمہ دوسری زندگی بھی ہے
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ٤٨
48اور اسی نے مالدار بنایا ہے اور سرمایہ عطا کیا ہے
وَأَنَّهُۥ هُوَ رَبُّ ٱلشِّعْرَىٰ٤٩
49اور وہی ستارہ شعریٰ کا مالک ہے
وَأَنَّهُۥٓ أَهْلَكَ عَادًا ٱلْأُولَىٰ٥٠
50اور اسی نے پہلے قوم عاد کو ہلاک کیا ہے
وَثَمُودَا۟ فَمَآ أَبْقَىٰ٥١
51اور قوم ثمود کو بھی پھر کسی کو باقی نہیں چھوڑا ہے
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَىٰ٥٢
52اور قوم نوح کو ان سے پہلے .کہ وہ لوگ بڑے ظالم اور سرکش تھے
وَٱلْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ٥٣
53اور اسی نے قوم لوط کی اُلٹی بستیوں کو پٹک دیا ہے
فَغَشَّىٰهَا مَا غَشَّىٰ٥٤
54پھر ان کو ڈھانک لیا جس چیز نے کہ ڈھانک لیا
فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ٥٥
55اب تم اپنے پروردگار کی کس نعمت پر شک کررہے ہو
هَٰذَا نَذِيرٌ مِّنَ ٱلنُّذُرِ ٱلْأُولَىٰٓ٥٦
56بیشک یہ پیغمبر بھی اگلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے
أَزِفَتِ ٱلْـَٔازِفَةُ٥٧
57دیکھو قیامت قریب آگئی ہے
لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ كَاشِفَةٌ٥٨
58اللہ کے علاوہ کوئی اس کا ٹالنے والا نہیں ہے
أَفَمِنْ هَٰذَا ٱلْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ٥٩
59کیا تم اس بات سے تعجب کررہے ہو
وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ٦٠
60اور پھر ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو
وَأَنتُمْ سَٰمِدُونَ٦١
61اور تم بالکل غافل ہو
فَٱسْجُدُوا۟ لِلَّهِ وَٱعْبُدُوا۟ ۩٦٢
62( اب سے غنیمت ہے) کہ اللہ کے لئے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو