Misbah Library
۳۷

الصافات

۱۸۲ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٤٤٦

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ صَفًّا۝١

1باقاعدہ طور پر صفیں باندھنے والوں کی قسم

فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًا۝٢

2پھر مکمل طریقہ سے تنبیہ کرنے والوں کی قسم

فَٱلتَّٰلِيَٰتِ ذِكْرًا۝٣

3پھر ذکر خدا کی تلاوت کرنے والوں کی قسم

إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌ۝٤

4بیشک تمہارا خدا ایک ہے

رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَٰرِقِ۝٥

5وہ آسمان و زمین اور ان کے مابین کی تمام چیزوں کا پروردگار اور ہر مشرق کا مالک ہے

إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ۝٦

6بیشک ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں سے مزین بنادیا ہے

وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَٰنٍ مَّارِدٍ۝٧

7اور انہیں ہر سرکش شیطان سے حفاظت کا ذریعہ بنادیا ہے

لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ۝٨

8کہ اب شیاطین عالم بالا کیباتیں سننے کی کوشش نہیں کرسکتے اور وہ ہر طرف سے مارے جائیں گے

دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ۝٩

9ہنکانے کے لئے اور ان کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کا عذاب ہے

إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ ثَاقِبٌ۝١٠

10علاوہ اس کے جو کوئی بات اچک لے تو اس کے پیچھے آگ کا شعلہ لگ جاتا ہے

فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ ۚ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍۭ۝١١

11اب ذرا ان سے دریافت کرو کہ یہ زیادہ دشوار گزار مخلوق ہیں یا جن کو ہم پیدا کرچکے ہیں ہم نے ان سب کو ایک لسدار مٹی سے پیدا کیا ہے

بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ۝١٢

12بلکہ تم تعجب کرتے ہو اور یہ مذاق اڑاتے ہیں

وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ۝١٣

13اور جب نصیحت کی جاتی ہے تو قبول نہیں کرتے ہیں

وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةً يَسْتَسْخِرُونَ۝١٤

14اور جب کوئی نشانی دیکھ لیتے ہیں تو مسخرا پن کرتے ہیں

وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ۝١٥

15اور کہتے ہیں کہ یہ تو ایک کھلا ہوا جادو ہے

أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ۝١٦

16کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو کیا دوبارہ اٹھائیں جائیں گے

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ۝١٧

17اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی زندہ کئے جائیں گے

قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ۝١٨

18کہہ دیجئے کہ بیشک اور تم ذلیل بھی ہوگے

فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ۝١٩

19یہ قیامت تو صرف ایک للکار ہوگی جس کے بعد سب دیکھنے لگیں گے

وَقَالُوا۟ يَٰوَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ۝٢٠

20اور کہیں گے کہ ہائے افسوس یہ تو قیامت کا دن ہے

هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ۝٢١

21بیشک یہی وہ فیصلہ کا دن ہے جسے تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے

ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ۝٢٢

22فرشتو ذرا ان ظلم کرنے والوں کو اور ان کے ساتھیوں کو اور خدا کے علاوہ جن کی یہ عبادت کیا کرتے تھے سب کو اکٹھا تو کرو

مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ۝٢٣

23اور ان کے تمام معبودوں کو اور ان کو جہّنم کا راستہ تو بتادو

وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ۝٢٤

24اور ذرا ان کو ٹہراؤ کہ ابھی ان سے کچھ سوال کیا جائے گا

٤٤٧

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ۝٢٥

25اب تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے ہو

بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ۝٢٦

26بلکہ آج تو سب کے سب سر جھکائے ہوئے ہیں

وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ۝٢٧

27اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کررہے ہیں

قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ۝٢٨

28کہتے ہیں کہ تم ہی تو ہو جو ہماری داہنی طرف سے آیا کرتے تھے

قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ۝٢٩

29وہ کہیں گے کہ نہیں تم خود ہی ایمان لانے والے نہیں تھے

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَٰغِينَ۝٣٠

30اور ہماری تمہارے اوپر کوئی حکومت نہیں تھی بلکہ تم خود ہی سرکش قوم تھے

فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ۝٣١

31اب ہم سب پر خدا کا عذاب ثابت ہوگیا ہے اور سب کو اس کا مزہ چکھنا ہوگا

فَأَغْوَيْنَٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ۝٣٢

32ہم نے تم کو گمراہ کیا کہ ہم خود ہی گمراہ تھے

فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ۝٣٣

33تو آج کے دن سب ہی عذاب میں برابر کے شریک ہوں گے

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ۝٣٤

34اور ہم اسی طرح مجرمین کے ساتھ برتاؤ کیا کرتے ہیں

إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ۝٣٥

35ان سے جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو اکڑ جاتے تھے

وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍۭ۝٣٦

36اور کہتے تھے کہ کیا ہم ایک مجنون شاعر کی خاطر اپنے خداؤں کو چھوڑ دیں گے

بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ۝٣٧

37حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور تمام رسولوں کی تصدیق کرنے والا تھا

إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ۝٣٨

38بیشک تم سب دردناک عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو

وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ۝٣٩

39اور تمہیں تمہارے اعمال کے مطابق ہی بدلہ دیا جائے گا

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ۝٤٠

40علاوہ اللہ کے مخلص بندوں کے

أُو۟لَٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ۝٤١

41کہ ان کے لئے معین رزق ہے

فَوَٰكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ۝٤٢

42میوے ہیں اور وہ باعزت طریقہ سے رہیں گے

فِى جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ۝٤٣

43نعمتوں سے بھری ہوئی جنّت میں

عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَٰبِلِينَ۝٤٤

44آمنے سامنے تخت پر بیٹھے ہوئے

يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ۝٤٥

45ان کے گرد صاف شفاف شراب کا دور چل رہا ہوگا

بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشَّٰرِبِينَ۝٤٦

46سفید رنگ کی شراب جس میں پینے والے کو لطف آئے

لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ۝٤٧

47اس میں نہ کوئی درد سر ہو اور نہ ہوش و حواس گم ہونے پائیں

وَعِندَهُمْ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌ۝٤٨

48اور ان کے پاس محدود نظر رکھنے والی کشادہ چشم حوریں ہوں گی

كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ۝٤٩

49جن کا رنگ و روغن ایسا ہوگا جیسے چھپائے ہوئے انڈے رکھے ہوئے ہوں

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ۝٥٠

50پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کریں گے

قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌ۝٥١

51تو ان میں کا ایک کہے گا کہ دار دنیا میں ہمارا ایک ساتھی بھی تھا

٤٤٨

يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ۝٥٢

52وہ کہا کرتا تھا کہ کیاتم بھی قیامت کی تصدیق کرنے والوں میں ہو

أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ۝٥٣

53کیا جب مرکر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں ہمارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا

قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ۝٥٤

54کیا تم لوگ بھی اسے دیکھو گے

فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ۝٥٥

55یہ کہہ کہ نگاہ ڈالی تو اسے بیچ جہّنم میں دیکھا

قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ۝٥٦

56کہا کہ خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے بھی ہلاک کردیتا

وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ۝٥٧

57اور میرے پروردگار کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی یہیں حاضر کردیا جاتا

أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ۝٥٨

58کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ ہم اب مرنے والے نہیں ہیں

إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ۝٥٩

59سوائے پہلی موت کے اور ہم پر عذاب ہونے والا بھی نہیں ہے

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ۝٦٠

60یقینا یہ بہت بڑی کامیابی ہے

لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَٰمِلُونَ۝٦١

61اسی دن کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے

أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ۝٦٢

62ذرا بتاؤ کہ یہ ن نعمتیں مہمانی کے واسطے بہتر ہیں یا تھوہڑ کا درخت

إِنَّا جَعَلْنَٰهَا فِتْنَةً لِّلظَّٰلِمِينَ۝٦٣

63جسے ہم نے ظالمین کی آزمائش کے لئے قرار دیا ہے

إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ۝٦٤

64یہ ایک درخت ہے جوجہّنم کی تہہ سے نکلتا ہے

طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ۝٦٥

65اس کے پھل ایسے بدنما ہیں جیسے شیطانوں کے سر

فَإِنَّهُمْ لَـَٔاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ۝٦٦

66مگر یہ جہنّمی اسی کو کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے

ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ۝٦٧

67پھر ان کے پینے کے لئے گرما گرم پانی ہوگا جس میں پیپ وغیرہ کی آمیزش ہوگی

ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ۝٦٨

68پھر ان سب کا آخری انجام جہّنم ہوگا

إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ۝٦٩

69انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا تھا

فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ۝٧٠

70تو ان ہی کے نقش قدم پر بھاگتے چلے گئے

وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ۝٧١

71اور یقینا ان سے پہلے بزرگوں کی ایک بڑی جماعت گمراہ ہوچکی ہے

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ۝٧٢

72اور ہم نے ان کے درمیان ڈرانے والے پیغمبر علیھ السّلام بھیجے

فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ۝٧٣

73تو اب دیکھو کہ جنہیں ڈرایا جاتا ہے ان کے نہ ماننے کا انجام کیا ہوتا ہے

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ۝٧٤

74علاوہ ان لوگوں کے جو اللہ کے مخلص بندے ہوتے ہیں

وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ۝٧٥

75اور یقینا نوح علیھ السّلامنے ہم کو آواز دی تو ہم بہترین قبول کرنے والے ہیں

وَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ۝٧٦

76اور ہم نے انہیں اور ان کے اہل کو بہت بڑے کرب سے نجات دے دی ہے

٤٤٩

وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ۝٧٧

77اور ہم نے ان کی اولاد ہی کو باقی رہنے والوں میں قرار دیا

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ۝٧٨

78اور ان کے تذکرہ کو آنے والی نسلوں میں برقرار رکھا

سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِى ٱلْعَٰلَمِينَ۝٧٩

79ساری خدائی میں نوح علیھ السّلام پر ہمارا سلام

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ۝٨٠

80ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو جزا دیتے ہیں

إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ۝٨١

81وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے

ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ۝٨٢

82پھر ہم نے باقی سب کو غرق کردیا

وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ۝٨٣

83اور یقینا نوح علیھ السّلام ہی کے پیروکاروں میں سے ابراہیم علیھ السّلام بھی تھے

إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ۝٨٤

84جب اللہ کی بارگاہ میں قلب سلیم کے ساتھ حاضر ہوئے

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ۝٨٥

85جب اپنے مربّی باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ کس کی عبادت کررہے ہو

أَئِفْكًا ءَالِهَةً دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ۝٨٦

86کیا خدا کو چھوڑ کر ان خود ساختہ خداؤں کے طلب گار بن گئے ہو

فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝٨٧

87تو پھر رب العالمین کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے

فَنَظَرَ نَظْرَةً فِى ٱلنُّجُومِ۝٨٨

88پھر ابراہیم علیھ السّلام نے ستاروں میں وقت نظر سے کام لیا

فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ۝٨٩

89اور کہا کہ میں بیمار ہوں

فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ۝٩٠

90تو وہ لوگ منہ پھیر کر چلے گئے

فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ۝٩١

91اور ابراہیم علیھ السّلام نے ان کے خداؤں کی طرف رخ کرکے کہا کہ تم لوگ کچھ کھاتے کیوں نہیں ہو

مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ۝٩٢

92تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ بولتے بھی نہیں ہو

فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ۝٩٣

93پھر ان کی مرمت کی طرف متوجہ ہوگئے

فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ۝٩٤

94تو وہ لوگ دوڑتے ہوئے ابراہیم علیھ السّلام کے پاس آئے

قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ۝٩٥

95تو ابراہیم علیھ السّلامنے کہا کہ کیا تم لوگ اپے ہاتھوں کے تراشیدہ بتوں کی پرستش کرتے ہو

وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ۝٩٦

96جب کہ خدا نے تمہیں اور ان کو سبھی کو پیدا کیا ہے

قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَٰنًا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ۝٩٧

97ان لوگوں نے کہا کہ ایک عمارت بناکر کر آگ جلا کر انہیں آگ میں ڈال دو

فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ۝٩٨

98ان لوگوں نے ایک چال چلنا چاہی لیکن ہم نے انہیں پست اور ذلیل کردیا

وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ۝٩٩

99اور ابراہیم علیھ السّلامنے کہا کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جارہا ہوں کہ وہ میری ہدایت کردے گا

رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ۝١٠٠

100پروردگار مجھے ایک صالح فرزند عطا فرما

فَبَشَّرْنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٍ۝١٠١

101پھر ہم نے انہیں ایک نیک دل فرزند کی بشارت دی

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّٰبِرِينَ۝١٠٢

102پھر جب وہ فرزند ان کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کے قابل ہوگیا تو انہوں نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھ رہا ہوں کہ میں تمہیں ذبح کررہا ہوں اب تم بتاؤ کہ تمہارا کیا خیال ہے فرزند نے جواب دیا کہ بابا جو آپ کو حکم دیا جارہا ہے اس پر عمل کریں انشائ اللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے

٤٥٠

فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ۝١٠٣

103پھر جب دونوں نے سر تسلیم خم کردیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹادیا

وَنَٰدَيْنَٰهُ أَن يَٰٓإِبْرَٰهِيمُ۝١٠٤

104اور ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم علیھ السّلام

قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ۝١٠٥

105تم نے اپنا خواب سچ کر دکھایا ہم اسی طرح حسن عمل والوں کو جزا دیتے ہیں

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ۝١٠٦

106بیشک یہ بڑا کھلا ہوا امتحان ہے

وَفَدَيْنَٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ۝١٠٧

107اور ہم نے اس کا بدلہ ایک عظیم قربانی کو قرار دے دیا ہے

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ۝١٠٨

108اور اس کا تذکرہ آخری دور تک باقی رکھا ہے

سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ۝١٠٩

109سلام ہو ابراہیم علیھ السّلامپر

كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ۝١١٠

110ہم اسی طرح حَسن عمل والوں کو جزا دیا کرتے ہیں

إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ۝١١١

111بیشک ابراہیم علیھ السّلامہمارے مومن بندوں میں سے تھے

وَبَشَّرْنَٰهُ بِإِسْحَٰقَ نَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ۝١١٢

112اور ہم نے انہیں اسحاق علیھ السّلامکی بشارت دی جو نبی اور نیک بندوں میں سے تھے

وَبَٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌ۝١١٣

113اور ہم نے ان پر اور اسحاق علیھ السّلامپر برکت نازل کی اور ان کی اولاد میں بعض نیک کردار اور بعض کِھلم کِھلا اپنے نفس پر ظلم کرنے والے ہیں

وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ۝١١٤

114اور ہم نے موسٰی علیھ السّلام اور ہارون علیھ السّلامپر بھی احسان کیا ہے

وَنَجَّيْنَٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ۝١١٥

115اور انہیں اور ان کی قوم کو عظیم کرب سے نجات دلائی ہے

وَنَصَرْنَٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ۝١١٦

116اور ان کی مدد کی ہے تو وہ غلبہ حاصل کرنے والوں میں ہوگئے ہیں

وَءَاتَيْنَٰهُمَا ٱلْكِتَٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ۝١١٧

117اور ہم نے انہیں واضح مطالب والی کتاب عطا کی ہے

وَهَدَيْنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ۝١١٨

118اور دونوں کو سیدھے راستہ کی ہدایت بھی دی ہے

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ۝١١٩

119اور ان کا تذکرہ بھی اگلی نسلوں میں باقی رکھا ہے

سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ۝١٢٠

120سلام ہو موسٰی علیھ السّلاماور ہارون علیھ السّلامپر

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ۝١٢١

121ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیا کرتے ہیں

إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ۝١٢٢

122بیشک وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ۝١٢٣

123اور یقینا الیاس علیھ السّلام بھی مرسلین میں سے تھے

إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ۝١٢٤

124جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو

أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَٰلِقِينَ۝١٢٥

125کیا تم لوگ بعل کو آواز دیتے ہو اور بہترین خلق کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو

ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ۝١٢٦

126جب کہ وہ اللہ تمہارے اور تمہارے باپ داد کا پالنے والا ہے

٤٥١

فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ۝١٢٧

127پھر ان لوگوں نے رسول کی تکذیب کی تو سب کے سب جہنمّ میں گرفتار کئے جائیں گے

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ۝١٢٨

128علاوہ اللہ کے مخلص بندوں کے

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ۝١٢٩

129اور ہم نے ان کا تذکرہ بھی بعد کی نسلوں میں باقی رکھ دیا ہے

سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ۝١٣٠

130سلام ہو آل یاسین علیھ السّلامپر

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ۝١٣١

131ہم اسی طرح حسوُ عمل والوں کو جزا دیا کرتے ہیں

إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ۝١٣٢

132بیشک وہ ہمارے باایمان بندوں میں سے تھے

وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ۝١٣٣

133اور لوط بھی یقینا مرسلین میں تھے

إِذْ نَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ۝١٣٤

134تو ہم نے انہیں اور ان کے تمام گھروالوں کو نجات دے دی

إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ۝١٣٥

135علاوہ ان کی زوجہ کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل ہوگئی تھی

ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ۝١٣٦

136پھر ہم نے سب کو تباہ و برباد بھی کردیا

وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ۝١٣٧

137تم ان کی طرف سے برابر صبح کو گزرتے رہتے ہو

وَبِٱلَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ۝١٣٨

138اور رات کے وقت بھی تو کیا تمہیں عقل نہیں آرہی ہے

وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ۝١٣٩

139اور بیشک یونس علیھ السّلام بھی مرسلین میں سے تھے

إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ۝١٤٠

140جب وہ بھاگ کر ایک بھری ہوئی کشتی کی طرف گئے

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ۝١٤١

141اور اہل کشتی نے قرعہ نکالا تو انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ۝١٤٢

142پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا جب کہ وہ خود اپنے نفس کی ملامت کررہے تھے

فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ۝١٤٣

143پھر اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے

لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ۝١٤٤

144تو روزِ قیامت تک اسی کے شکم میں رہ جاتے

فَنَبَذْنَٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌ۝١٤٥

145پھر ہم نے ان کو ایک میدان میں ڈال دیا جب کہ وہ مریض بھی ہوگئے تھے

وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ۝١٤٦

146اور ان پر ایک کدو کا درخت اُگادیا

وَأَرْسَلْنَٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ۝١٤٧

147اور انہیں ایک لاکھ یا اس سے زیادہ کی قوم کی طرف نمائندہ بناکر بھیجا

فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ۝١٤٨

148تو وہ لوگ ایمان لے آئے اور ہم نے بھی ایک مدّت تک انہیں آرام بھی دیا

فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ۝١٤٩

149پھر اے پیغمبر ان کفار سے پوچھئے کہ کیا تمہارے پروردگار کے پاس لڑکیاں ہیں اور تمہارے پاس لڑکے ہیں

أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ إِنَٰثًا وَهُمْ شَٰهِدُونَ۝١٥٠

150یا ہم نے ملائکہ کو لڑکیوں کی شکل میں پیدا کیا ہے اور یہ اس کے گواہ ہیں

أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ۝١٥١

151آگاہ ہوجاؤ کہ یہ لوگ اپنی من گھڑت کے طور پر یہ باتیں بناتے ہیں

وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَٰذِبُونَ۝١٥٢

152کہ اللہ کے یہاں فرزند پیدا ہوا ہے اور یہ لوگ بالکل جھوٹے ہیں

أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ۝١٥٣

153کیا اس نے اپنے لئے بیٹوں کے بجائے بیٹیوں کا انتخاب کیا ہے

٤٥٢

مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ۝١٥٤

154آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے تم کیسا فیصلہ کررہے ہو

أَفَلَا تَذَكَّرُونَ۝١٥٥

155کیا تم غور و فکر نہیں کررہے ہو

أَمْ لَكُمْ سُلْطَٰنٌ مُّبِينٌ۝١٥٦

156یا تمہارے پاس اس کی کوئی واضح دلیل ہے

فَأْتُوا۟ بِكِتَٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ۝١٥٧

157تو اپنی کتاب کو لے آؤ اگر تم اپنے دعویٰ میں سچے ہو

وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ۝١٥٨

158اور انہوں نے خدا اور جّنات کے درمیان بھی رشتہ قرار دے دیا حالانکہ جّنات کو معلوم ہے کہ انہیں بھی خدا کی بارگاہ میں حاضر کیا جائے گا

سُبْحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ۝١٥٩

159خدا ان سب کے بیانات سے بلند و برتر اور پاک و پاکیزہ ہے

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ۝١٦٠

160علاوہ خدا کے نیک اور مخلص بندوں کے

فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ۝١٦١

161پھر تم اور جس کی تم پرستش کررہے ہو

مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَٰتِنِينَ۝١٦٢

162سب مل کر بھی اس کے خلاف کسی کو بہکا نہیں سکتے ہو

إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ۝١٦٣

163علاوہ اس کے جس کو جہّنم میں جانا ہی ہے

وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ۝١٦٤

164اور ہم میں سے ہر ایک کے لئے ایک مقام معّین ہے

وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ۝١٦٥

165اور ہم اس کی بارگاہ میں صف بستہ کھڑے ہونے والے ہیں

وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ۝١٦٦

166اور ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں

وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ۝١٦٧

167اگرچہ یہ لوگ یہی کہا کرتے تھے

لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ۝١٦٨

168کہ اگر ہمارے پاس بھی پہلے والوں کا تذکرہ ہوتا

لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ۝١٦٩

169تو ہم بھی اللہ کے نیک اور مخلص بندے ہوتے

فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ۝١٧٠

170تو پھر ان لوگوں نے کفر اختیار کرلیا تو عنقریب انہیں اس کا انجام معلوم ہوجائے گا

وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ۝١٧١

171اور ہمارے پیغامبربندوں سے ہماری بات پہلے ہی طے ہوچکی ہے

إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ۝١٧٢

172کہ ان کی مدد بہرحال کی جائے گی

وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَٰلِبُونَ۝١٧٣

173اور ہمارا لشکر بہرحال غالب آنے والا ہے

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ۝١٧٤

174لہذا آپ تھوڑے دنوں کے لئے ان سے منہ پھیر لیں

وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ۝١٧٥

175اور ان کو دیکھتے رہیں عنقریب یہ خود اپنے انجام کو دیکھ لیں گے

أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ۝١٧٦

176کیا یہ ہمارے عذاب کے بارے میں جلدی کررہے ہیں

فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ۝١٧٧

177تو جب وہ عذاب ان کے آنگن میں نازل ہوجائے گا تو وہ ڈرائی جانے والی قوم کی بدترین صبح ہوگی

وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ۝١٧٨

178اور آپ تھوڑے دنوں ان سے منہ پھیرلیں

وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ۝١٧٩

179اور دیکھتے رہیں عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے

سُبْحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ۝١٨٠

180آپ کا پروردگار جو مالک عزت بھی ہے ان کے بیانات سے پاک و پاکیزہ ہے

وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ۝١٨١

181اور ہمارا سلام تمام مرسلین پر ہے

وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝١٨٢

182اور ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہے جو عالمین کا پروردگار ہے