Misbah Library
۲۶

الشعراء

۲۲۷ 
علامہ سید ذیشان حیدر جوادی
٣٦٧

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

طسٓمٓ۝١

1طسم ۤ

تِلْكَ ءَايَٰتُ ٱلْكِتَٰبِ ٱلْمُبِينِ۝٢

2یہ ایک واضح کتاب کی آیتیں ہیں

لَعَلَّكَ بَٰخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ۝٣

3کیا آپ اپنے نفس کو ہلاکت میں ڈال دیں گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں

إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةً فَظَلَّتْ أَعْنَٰقُهُمْ لَهَا خَٰضِعِينَ۝٤

4اگر ہم چاہتے تو آسمان سے ایسی آیت نازل کردیتے کہ ان کی گردنیں خضوع کے ساتھ جھک جاتیں

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ ٱلرَّحْمَٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهُ مُعْرِضِينَ۝٥

5لیکن ان کی طرف جب بھی خدا کی طرف سے کوئی نیا ذکر آتاہے تو یہ اس سے اعراض ہی کرتے ہیں

فَقَدْ كَذَّبُوا۟ فَسَيَأْتِيهِمْ أَنۢبَٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ۝٦

6یقینا انہوں نے تکذیب کی ہے تو عنقریب ان کے پاس اس بات کی خبریں آجائیں گی جس کا یہ لوگ مذاق اڑا رہے تھے

أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلْأَرْضِ كَمْ أَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ۝٧

7کیا ان لوگوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے کس طرح عمدہ عمدہ چیزیں اُگائی ہیں

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ۝٨

8اس میں ہماری نشانی ہے لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ۝٩

9اور آپ کاپروردگار صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحب هحکمت بھی ہے

وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّٰلِمِينَ۝١٠

10اور اس وقت کو یاد کرو جب آپ کے پروردگار نے موسیٰ کو آواز دی کہ اس ظالم قوم کے پاس جاؤ

قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ۝١١

11یہ فرعون کی قوم ہے کیا یہ متقی نہ بنیں گے

قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ۝١٢

12موسیٰ نے کہا کہ پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ میری تکذیب نہ کریں

وَيَضِيقُ صَدْرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَٰرُونَ۝١٣

13میرا دل تنگ ہورہا ہے اور میری زبان رواں نہیں ہے یہ پیغام ہارون کے پاس بھیج دے

وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنۢبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ۝١٤

14اور میرے اوپر ان کاایک جرم بھی ہے تو مجھے خوف ہے کہ یہ مجھے قتل نہ کردیں

قَالَ كَلَّا ۖ فَٱذْهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآ ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ۝١٥

15ارشاد ہوا کہ ہرگز نہیںتم دونوں ہی ہماری نشانیوں کو لے کر جاؤ اور ہم بھی تمہارے ساتھ سب سن رہے ہیں

فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝١٦

16فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم دونوں رب العالمین کے فرستادہ ہیں

أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ۝١٧

17کہ بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے

قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ۝١٨

18اس نے کہا کیا ہم نے تمہیں بچپنے میں پالا نہیں ہے اور کیا تم نے ہمارے درمیان اپنی عمر کے کئی سال نہیں گزارے ہیں

وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلْكَٰفِرِينَ۝١٩

19اور تم نے وہ کام کیا ہے جو تم کرگئے ہو اور تم شکریہ ادا کرنے والوں میں سے نہیں ہو

٣٦٨

قَالَ فَعَلْتُهَآ إِذًا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ۝٢٠

20موسیٰ نے کہا کہ وہ قتل میں نے اس وقت کیا تھا جب میں قتل سے غافل تھا

فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ۝٢١

21پھر میں نے تم لوگوں کے خوف سے گریز اختیار کیا تو میرے رب نے مجھے نبوت عطا فرمائی اور مجھے اپنے نمائندوں میں سے قرار دے دیا

وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَىَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ۝٢٢

22یہ احسان جو تربیت کے سلسلہ میں تو جتا رہا ہے تو تونے بڑا غضب کیا تھاکہ بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا

قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝٢٣

23فرعون نے کہا کہ یہ ربّ العالمین کیا چیز ہے

قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ۝٢٤

24موسیٰ نے کہا کہ زمین و آسمان اور اس کے مابین جو کچھ ہے سب کا پروردگار اگر تم یقین کرسکو

قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ۝٢٥

25فرعون نے اپنے اطرافیوں سے کہا کہ تم کچھ سن رہے ہو

قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ۝٢٦

26موسیٰ نے کہا کہ وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے باپ دادا کا بھی رب ہے

قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ۝٢٧

27فرعون نے کہا کہ یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ بالکل دیوانہ ہے

قَالَ رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ۝٢٨

28موسیٰ نے کہا وہ مشرق و مغرب اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کا پرودگار ہے اگر تمہارے پاس عقل ہے

قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ۝٢٩

29فرعون نے کہا کہ تم نے میرے علاوہ کسی خدا کو بھی اختیار کیا تو تمہیں قیدیوں میں شامل کردوں گا

قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍ مُّبِينٍ۝٣٠

30موسیٰ نے جواب دیا کہ چاہے میں کھلی ہوئی دلیل ہی پیش کردوں

قَالَ فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ۝٣١

31فرعون نے کہا وہ دلیل کیا ہے اگر تم سچےّ ہو تو پیش کرو

فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ۝٣٢

32موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا اور وہ سانپ بن کر رینگنے لگا

وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّٰظِرِينَ۝٣٣

33اور گریبان سے ہاتھ نکالا تو وہ سفید چمک دار نظر آنے لگا

قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُۥٓ إِنَّ هَٰذَا لَسَٰحِرٌ عَلِيمٌ۝٣٤

34فرعون نے اپنے اطراف والوں سے کہا کہ یہ تو بڑا ہوشیار جادوگر معلوم ہوتا ہے

يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ۝٣٥

35اس کا مقصد یہ ہے کہ جادو کے زور پر تمہیں تمہاری زمین سے نکال باہر کردے تو اب تمہاری رائے کیا ہے

قَالُوٓا۟ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ۝٣٦

36لوگوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے بھائی کو روک لیجئے اور شہروں میں جادوگروں کو اکٹھاکرنے والوں کو روانہ کردیجئے

يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ۝٣٧

37وہ لوگ ایک سے ایک ہوشیار جادوگرلے آئیں گے

فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ۝٣٨

38غرض وقت مقرر پر تمام جادوگر اکٹھا کئے گئے

وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ۝٣٩

39اور ان لوگوں سے کہا گیا کہ تم سب اس بات پر اجتماع کرنے والے ہو

٣٦٩

لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ۝٤٠

40شاید ہم لوگ ان ساحروں کا اتباع کرلیں اگر وہ غالب آگئے

فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُوا۟ لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَٰلِبِينَ۝٤١

41اس کے بعد جب جادوگر اکٹھا ہوئے تو انہوں نے فرعون سے کہا کہ اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہماری کوئی اجرت ہوگی

قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ۝٤٢

42فرعون نے کہا کہ بے شک تم لوگ میرے مقربین میں شمار ہوگے

قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ۝٤٣

43موسیٰ نے ان لوگوں سے کہا کہ جو کچھ پھینکنا چاہتے ہو پھینکو

فَأَلْقَوْا۟ حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا۟ بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ ٱلْغَٰلِبُونَ۝٤٤

44تو ان لوگوں نے اپنی رسیوں اور چھڑیوں کو پھینک دیا اور کہا کہ فرعون کی عزّت و جلال کی قسم ہم لوگ غالب آنے والے ہیں

فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ۝٤٥

45پھر موسیٰ نے بھی اپنا عصا ڈال دیا تو لوگوں نے اچانک کیا دیکھا کہ وہ سب کے جادو کو نگلے جارہا ہے

فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ۝٤٦

46یہ دیکھ کر جادوگر سجدہ میں گر پڑے

قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝٤٧

47اور ان لوگوں نے کہا کہ ہم تو رب العالمین پر ایمان لے آئے

رَبِّ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ۝٤٨

48جو موسیٰ اور ہارون دونوں کا رب ہے

قَالَ ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَٰفٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ۝٤٩

49فرعون نے کہا کہ تم لوگ میری اجازت سے پہلے ہی ایمان لے آئے یہ تم سے بھی بڑا جادوگر ہے جس نے تم لوگوں کو جادو سکھایا ہے میں تم لوگوں کے ہاتھ پاؤں مختلف سمتوں سے کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا

قَالُوا۟ لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ۝٥٠

50ان لوگوں نے کہا کہ کوئی حرج نہیں ہم سب پلٹ کر اپنے رب کی بارگاہ میں پہنچ جائیں گے

إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَٰيَٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ۝٥١

51ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہماری خطاؤں کو معاف کردے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں

وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ۝٥٢

52اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جاؤ کہ تمہارا پیچھا کیا جانے والا ہے

فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ۝٥٣

53پھر فرعون نے مختلف شہروں میں لشکر جمع کرنے والے روانہ کردیئے

إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ۝٥٤

54کہ یہ تھوڑے سے افراد کی ایک جماعت ہے

وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُونَ۝٥٥

55اور ان لوگوں نے ہمیں غصہ دلا دیا ہے

وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَٰذِرُونَ۝٥٦

56اور ہم سب سارے سازوسامان کے ساتھ ہیں

فَأَخْرَجْنَٰهُم مِّن جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ۝٥٧

57نتیجہ میں ہم نے ان کو باغات اور چشموں سے نکال باہر کردیا

وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ۝٥٨

58اور خزانوں اور باعزّت جگہوں سے بھی

كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ۝٥٩

59اور ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں اور ہم نے زمین کا وارث بنی اسرائیل کو بنادیا

فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ۝٦٠

60پھر ان لوگوں نے موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کا صبح سویرے پیچھا کیا

٣٧٠

فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ۝٦١

61پھر جب دونوں ایک دوسرے کو نظر آنے لگے تو اصحاب موسیٰ نے کہا کہ اب تو ہم گرفت میںآجائیں گے

قَالَ كَلَّآ ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ۝٦٢

62موسیٰ نے کہا کہ ہرگز نہیں ہمارے ساتھ ہمارا پروردگار ہے وہ ہماری راہنمائی کرے گا

فَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْبَحْرَ ۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَٱلطَّوْدِ ٱلْعَظِيمِ۝٦٣

63پھر ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ اپنا عصا دریا میں مار دیں چنانچہ دریا شگافتہ ہوگیا اور ہر حصہّ ایک پہاڑ جیسا نظر آنے لگا

وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ ٱلْـَٔاخَرِينَ۝٦٤

64اور دوسرے فریق کو بھی ہم نے قریب کردیا

وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ۝٦٥

65اور ہم نے موسیٰ اور ان کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی

ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ۝٦٦

66پھر باقی لوگوں کو غرق کردیا

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ۝٦٧

67اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور بنی اسرائیل کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ۝٦٨

68اور تمہارا پروردگار صاحبِ عزّت بھی ہے اور مہربان بھی

وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَٰهِيمَ۝٦٩

69اور انہیں ابراہیم کی خبر پڑھ کر سناؤ

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ۝٧٠

70جب انہوںنے اپنے مربی باپ اور قوم سے کہا کہ تم لوگ کس کی عبادت کررہے ہو

قَالُوا۟ نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَٰكِفِينَ۝٧١

71ان لوگوں نے کہا کہ ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور انہی کی مجاوری کرتے ہیں

قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ۝٧٢

72تو ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو یہ تمہاری آواز سنتے ہیں

أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ۝٧٣

73یہ کوئی فائدہ یا نقصان پہنچاتے ہیں

قَالُوا۟ بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ۝٧٤

74ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے باپ داداکو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے

قَالَ أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ۝٧٥

75ابراہیم نے کہا کہ کیا تم کو معلوم ہے کہ جن کی تم عبادت کرتے ہو

أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ۝٧٦

76تم اور تمہارے تمام بزرگان خاندان

فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝٧٧

77یہ سب میرے دشمن ہیں. رب العالمین کے علاوہ

ٱلَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ۝٧٨

78کہ جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور پھر وہی ہدایت بھی دیتا ہے

وَٱلَّذِى هُوَ يُطْعِمُنِى وَيَسْقِينِ۝٧٩

79وہی کھانادیتا ہے اور وہی پانی پلاتا ہے

وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ۝٨٠

80اور جب بیمار ہوجاتا ہوں تو وہی شفا بھی دیتا ہے

وَٱلَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ۝٨١

81وہی موت دیتا ہے اور پھر وہی زندہ کرتا ہے

وَٱلَّذِىٓ أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ ٱلدِّينِ۝٨٢

82اور اسی سے یہ امید ہے کہ روزِ حساب میری خطاؤں کو معاف کردے

رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّٰلِحِينَ۝٨٣

83خدایا مجھے علم و حکمت عطا فرما اور مجھے صالحین کے ساتھ ملحق کردے

٣٧١

وَٱجْعَل لِّى لِسَانَ صِدْقٍ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ۝٨٤

84اور میرے لئے آئندہ نسلوں میں سچی زبان اور ذکر خیر قرار دے

وَٱجْعَلْنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ۝٨٥

85اور مجھے جنت کے وارثوں میں سے قرار دے

وَٱغْفِرْ لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ۝٨٦

86اور میرے مربی کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے

وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ۝٨٧

87اور مجھے اس دن رسوا نہ کرنا جب سب قبروں سے اٹھائے جائیں گے

يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ۝٨٨

88جس دن مال اور اولاد کوئی کام نہ آئے گا

إِلَّا مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ۝٨٩

89مگر وہ جو قلب سلیم کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو

وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ۝٩٠

90اور جس دن جنتّ پرہیزگاروں سے قریب تر کردی جائے گی

وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ۝٩١

91اور جہنمّ کو گمراہوں کے سامنے کردیا جائے گا

وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ۝٩٢

92اور جہنّمیوں سے کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ جن کی تم عبادت کیا کرتے تھے

مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ۝٩٣

93خدا کو چھوڑ کر وہ تمہاری مدد کریں گے یا اپنی مدد کریں گے

فَكُبْكِبُوا۟ فِيهَا هُمْ وَٱلْغَاوُۥنَ۝٩٤

94پھر وہ سب مع تمام گمراہوں کے جہنّم میں منہ کے بل ڈھکیل دیئے جائیں گے

وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ۝٩٥

95اور ابلیس کے تمام لشکر والے بھی

قَالُوا۟ وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ۝٩٦

96اور وہ سب جہنمّ میں آپس میں جھگڑا کرتے ہوئے کہیں گے

تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ۝٩٧

97کہ خدا کی قسم ہم سب کھلی ہوئی گمراہی میں تھے

إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝٩٨

98جب تم کو رب العالمین کے برابر قرار دے رہے تھے

وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلْمُجْرِمُونَ۝٩٩

99اور ہمیں مجرموں کے علاوہ کسی نے گمراہ نہیں کیا

فَمَا لَنَا مِن شَٰفِعِينَ۝١٠٠

100اب ہمارے لئے کوئی شفاعت کرنے والا بھی نہیں ہے

وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ۝١٠١

101اور نہ کوئی دل پسند دوست ہے

فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ۝١٠٢

102پس اے کاش ہمیں واپسی نصیب ہوجاتی تو ہم سب بھی صاحب هایمان ہوجاتے

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ۝١٠٣

103اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ۝١٠٤

104اور تمہارا پروردگار سب پر غالب بھی ہے اور مہربان بھی ہے

كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ ٱلْمُرْسَلِينَ۝١٠٥

105اور نوح کی قوم نے بھی مرسلین کی تکذیب کی

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ۝١٠٦

106جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کہ تم پرہیزگاری کیوں نہیں اختیار کرتے ہو

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ۝١٠٧

107میں تمہارے لئے امانت دار نمائندہ پروردگار ہوں

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ۝١٠٨

108پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝١٠٩

109اور میں اس تبلیغ کی کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں میری اجر ت تو رب العالمین کے ذمہ ہے

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ۝١١٠

110لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ۝١١١

111ان لوگوں نے کہا کہ ہم آپ پر کس طرح ایمان لے آئیں جبکہ آپ کے سارے پیروکار پست طبقہ کے لوگ ہیں

٣٧٢

قَالَ وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ۝١١٢

112نوح نے کہا کہ میں کیا جانوں کہ یہ کیا کرتے تھے

إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ۝١١٣

113ان کا حساب تو میرے پروردگار کے ذمہ ہے اگر تم اس بات کا شعور رکھتے ہو

وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلْمُؤْمِنِينَ۝١١٤

114اور میں مومنین کو ہٹانے ولا نہیں ہوں

إِنْ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ۝١١٥

115میں تو صرف واضح طور پر عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ہوں

قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمَرْجُومِينَ۝١١٦

116ان لوگوں نے کہا کہ نوح اگر تم ان باتوں سے باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے

قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ۝١١٧

117نوح نے یہ سن کر فریاد کی کہ پروردگار میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے

فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ۝١١٨

118اب میرے اور ان کے درمیان کھلا ہوا فیصلہ فرما دے اور مجھے اور میرے ساتھی صاحبانِ ایمان کو نجات دے دے

فَأَنجَيْنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ۝١١٩

119پھر ہم نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں نجات دے دی

ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ ٱلْبَاقِينَ۝١٢٠

120اس کے بعد باقی سب کو غرق کردیا

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ۝١٢١

121یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ۝١٢٢

122اور تمہارا پروردگار ہی سب پر غالب اور مہربان ہے

كَذَّبَتْ عَادٌ ٱلْمُرْسَلِينَ۝١٢٣

123اورقوم عاد نے بھی مرسلین کی تکذیب کی ہے

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ۝١٢٤

124جب ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم خورِ خدا کیوں نہیں پیدا کرتے ہو

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ۝١٢٥

125میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ۝١٢٦

126لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝١٢٧

127اور میں تو تم سے تبلیغ کا کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر صرف رب العالمین کے ذمہ ہے

أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةً تَعْبَثُونَ۝١٢٨

128کیا تم کھیل تماشے کے لئے ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار بناتے ہو

وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ۝١٢٩

129اور بڑے بڑے محل تعمیر کرتے ہو کہ شاید اسی طرح ہمیشہ دنیا میں رہ جاؤ

وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ۝١٣٠

130اور جب حملہ کرتے ہو تو نہایت جابرانہ حملہ کرتے ہو

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ۝١٣١

131اب اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ۝١٣٢

132اور اس کا خوف پیدا کرو جس نے تمہاری ان تمام چیزوں سے مدد کی ہے جنہیں تم خوب جانتے ہو

أَمَدَّكُم بِأَنْعَٰمٍ وَبَنِينَ۝١٣٣

133تمہاری امداد جانوروں اور اولاد سے کی ہے

وَجَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ۝١٣٤

134اور باغات اور چشموں سے کی ہے

إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ۝١٣٥

135میں تمہارے بارے میں بڑے سخت دن کے عذاب سے خوفزدہ ہوں

قَالُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ ٱلْوَٰعِظِينَ۝١٣٦

136ان لوگوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب برابر ہے چاہے تم ہمیں نصیحت کرو یا تمہارا شمارنصیحت کرنے والوں میں نہ ہو

٣٧٣

إِنْ هَٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلْأَوَّلِينَ۝١٣٧

137یہ ڈرانا دھمکانا تو پرانے لوگوں کی عادت ہے

وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ۝١٣٨

138اور ہم پر عذاب ہونے والا نہیں ہے

فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَٰهُمْ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ۝١٣٩

139پس قوم نے تکذیب کی اور ہم نے اسے ہلاک کردیا کہ اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے ا ور ان کی اکثریت بہرحا ل مومن نہیں تھی

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ۝١٤٠

140اور تمہارا پروردگار غالب بھی ہے اور مہربان بھی ہے

كَذَّبَتْ ثَمُودُ ٱلْمُرْسَلِينَ۝١٤١

141او قوم ثمود نے بھی مرسلین کی تکذیب کی

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ۝١٤٢

142جب ان کے بھائی صالح نے کہا کہ تم لوگ خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ۝١٤٣

143میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ۝١٤٤

144لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝١٤٥

145اور میں تم سے اس کام کی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں میری اجرت تو خدائے رب العالمین کے ذمہ ہے

أَتُتْرَكُونَ فِى مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ۝١٤٦

146کیا تم یہاں کی نعمتوں میں اسی آرام سے چھوڑ دیئے جاؤ گے

فِى جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ۝١٤٧

147انہی باغات اور چشموں میں

وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ۝١٤٨

148اور انہی کھیتوں اور خرمے کے درختوں کے درمیان جن کی کلیاں نرم و نازک ہیں

وَتَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا فَٰرِهِينَ۝١٤٩

149اور جو تم پہاڑوں کو کاٹ کر آسائشی مکانات تعمیر کررہے ہو

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ۝١٥٠

150ایسا ہرگز نہیں ہوگا لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

وَلَا تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ ٱلْمُسْرِفِينَ۝١٥١

151اور زیادتی کرنے والوں کی بات نہ مانو

ٱلَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ۝١٥٢

152جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیںاور اصلاح نہیں کرتے ہیں

قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ۝١٥٣

153ان لوگوں نے کہا کہ تم پر تو صرف جادو کردیا گیا ہے اور بس

مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ۝١٥٤

154تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو لہذا اگر سچےّ ہو تو کوئی نشانی اور معجزہ لے آؤ

قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ۝١٥٥

155صالح نے کہا کہ یہ ایک اونٹنی ہے ایک دن کا پانی اس کے لئے ہے اورایک مقرر دن کا پانی تمہارے لئے ہے

وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ۝١٥٦

156اور خبردار اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں سخت دن کا عذاب گرفتار کرلے گا

فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَٰدِمِينَ۝١٥٧

157پھر ان لوگوں نے اس کے پیرکاٹ دیئے او بعد میں بہت شرمند ہوئے

فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ۝١٥٨

158کہ عذاب نے انہیں گھیر لیا اور یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان والی نہیں تھی

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ۝١٥٩

159اور تمہارا پروردگار سب پرغالب آنے والا اور صاحبِ رحمت بھی ہے

٣٧٤

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلِينَ۝١٦٠

160اور قوم لوط نے بھی مرسلین کو جھٹلایا

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ۝١٦١

161جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ۝١٦٢

162میں تمہارے حق میں ایک امانتدار پیغمبر ہوں

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ۝١٦٣

163اللرُ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝١٦٤

164اور میں تم سے اس امر کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر تو صرف پروردگار کے ذمہ ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے

أَتَأْتُونَ ٱلذُّكْرَانَ مِنَ ٱلْعَٰلَمِينَ۝١٦٥

165کیا تم لوگ ساری دنیا میں صرف مُردوں ہی سے جنسی تعلقات پیدا کرتے ہو

وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ۝١٦٦

166اور ان ازواج کو چھوڑ دیتے ہو جنہیں پروردگار نے تمہارے لئے پیدا کیا ہے حقیقتا تم بڑی زیادتی کرنے والے لوگ ہو

قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُخْرَجِينَ۝١٦٧

167ان لوگوں نے کہا کہ لوط اگر تم اس تبلیغ سے باز نہ آئے تو اس بستی سے نکال باہر کردیئے جاؤ گے

قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلْقَالِينَ۝١٦٨

168انہوں نے کہا کہ بہرحال میں تمہارے عمل سے بیزار ہوں

رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ۝١٦٩

169پروردگار ! مجھے اور میرے اہل کو ان کے اعمال کی سزا سے محفوظ رکھنا

فَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ۝١٧٠

170تو ہم نے انہیں اور ان کے اہل سب کو نجات دے دی

إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ۝١٧١

171سوائے اس ضعیفہ کے کہ جو پیچھے رہ گئی

ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ۝١٧٢

172پھر ہم نے ان لوگوں کو تباہ و برباد کردیا

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ۝١٧٣

173اور ان کے اوپر زبردست پتھروں کی بارش کردی جو ڈرائے جانے والوں کے حق میں بدترین بارش ہے

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ۝١٧٤

174اور اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ۝١٧٥

175اور تمہارا پروردگار عزیز بھی ہے اور رحیم بھی ہے

كَذَّبَ أَصْحَٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ۝١٧٦

176اور جنگل کے رہنے والوں نے بھی مرسلین کو جھٹلایا

إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ۝١٧٧

177جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم خدا سے ڈرتے کیوں نہیں ہو

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ۝١٧٨

178میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ۝١٧٩

179لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝١٨٠

180اور میں تم سے اس کام کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں کہ میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمہ ہے

أَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُخْسِرِينَ۝١٨١

181اور دیکھو ناپ تول کو ٹھیک رکھو اور لوگوں کو خسارہ دینے والے نہ بنو

وَزِنُوا۟ بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ۝١٨٢

182اور وزن کرو تو صحیح اور سچیّ ترازو سے تولو

وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ۝١٨٣

183اور لوگوں کی چیزوں میں کمی نہ کیا کرو اور روئے زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو

٣٧٥

وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ۝١٨٤

184اور اس خدا سے ڈرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے والی نسلوں کو پیدا کیا ہے

قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ۝١٨٥

185ان لوگوں نے کہا کہ تم تو صرف جادو زدہ معلوم ہوتے ہو

وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلْكَٰذِبِينَ۝١٨٦

186اور تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو اور ہمیں تو جھوٹے بھی معلوم ہوتے ہو

فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ۝١٨٧

187اور اگر واقعا سچے ہو تو ہمارے اوپر آسمان کا کوئی ٹکڑا نازل کردو

قَالَ رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ۝١٨٨

188انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے

فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ ٱلظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ۝١٨٩

189پھر ان لوگوں نے تکذیب کی تو انہیں سایہ کے دن کے عذاب نے اپنی گرفت میں لے لیا کہ یہ بڑے سخت دن کا عذاب تھا

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ۝١٩٠

190بیشک اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ۝١٩١

191اور تمہارا پروردگار بہت بڑا عزت والا اور مہربان ہے

وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۝١٩٢

192اور یہ قرآن رب العالمین کی طرف سے نازل ہونے والا ہے

نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلْأَمِينُ۝١٩٣

193اسے جبریل امین لے کر نازل ہوئے ہیں

عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ۝١٩٤

194یہ آپ کے قلب پر نازل ہوا ہے تاکہ آپ لوگوں کو عذاب الٰہی سے ڈرائیں

بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِينٍ۝١٩٥

195یہ واضح عربی زبان میں ہے

وَإِنَّهُۥ لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ۝١٩٦

196اور اس کا ذکر سابقین کی کتابوں میں بھی موجود ہے

أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ ءَايَةً أَن يَعْلَمَهُۥ عُلَمَٰٓؤُا۟ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ۝١٩٧

197کیا یہ نشانی ان کے لئے کافی نہیں ہے کہ اسے بنی اسرائیل کے علمائ بھی جانتے ہیں

وَلَوْ نَزَّلْنَٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ۝١٩٨

198اور اگر ہم اسے کسی عجمی آدمی پر نازل کردیتے

فَقَرَأَهُۥ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ۝١٩٩

199اور وہ انہیں پڑھ کر سناتا تو یہ کبھی ایمان لانے والے نہیں تھے

كَذَٰلِكَ سَلَكْنَٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ۝٢٠٠

200اور اس طرح ہم نے اس انکار کو مجرمین کے دلوں تک جانے کا رستہ دے دیا ہے

لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ۝٢٠١

201کہ یہ ایمن لانے والے نہیں ہیں جب تک کہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں

فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ۝٢٠٢

202کہ یہ عذاب ان پر اچانک نازل ہوجائے اور انہیں شعور تک نہ ہو

فَيَقُولُوا۟ هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ۝٢٠٣

203اس وقت یہ کہیں گے کہ کیا ہمیں مہلت دی جاسکتی ہے

أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ۝٢٠٤

204تو کیا لوگ ہمارے عذاب کی جلدی کررہے ہیں

أَفَرَءَيْتَ إِن مَّتَّعْنَٰهُمْ سِنِينَ۝٢٠٥

205کیا تمہیں نہیں معلوم کہ ہم انہیں کئی سال کی مہلت دے دیں

ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُوا۟ يُوعَدُونَ۝٢٠٦

206اور اس کے بعد وہ عذاب آئے جس کا وعدہ کیا گیا ہے

٣٧٦

مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يُمَتَّعُونَ۝٢٠٧

207تو بھی جو ان کو آرام دیا گیا تھا وہ ان کے کام نہ آئے گا

وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ۝٢٠٨

208اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لئے ڈرانے والے بھیج دیئے تھے

ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ۝٢٠٩

209یہ ایک یاد دہانی تھی اور ہم ہرگز ظلم کرنے والے نہیں ہیں

وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ ٱلشَّيَٰطِينُ۝٢١٠

210اور اس قرآن کو شیاطین لے کر حاضر نہیں ہوئے ہیں

وَمَا يَنۢبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ۝٢١١

211یہ بات ان کے لئے مناسب بھی نہیں ہے اور ان کے بس کی بھی نہیں ہے

إِنَّهُمْ عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ۝٢١٢

212وہ تو وحی کے سننے سے بھی محروم ہیں

فَلَا تَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْمُعَذَّبِينَ۝٢١٣

213لہذا تم اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو مت پکارو کہ مبتلائے عذاب کردیئے جاؤ

وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ ٱلْأَقْرَبِينَ۝٢١٤

214اور پیغمبر آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرایئے

وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ۝٢١٥

215اور جو صاحبانِ ایمان آپ کا اتباع کرلیں ان کے لئے اپنے شانوں کو جھکا دیجئے

فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِىٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ۝٢١٦

216پھر یہ لوگ آپ کی نافرمانی کریں تو کہہ دیجئے کہ میں تم لوگوں کے اعمال سے بیزار ہوں

وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ۝٢١٧

217اور خدائے عزیز و مہربان پر بھروسہ کیجئے

ٱلَّذِى يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ۝٢١٨

218جو آپ کو اس وقت بھی دیکھتا ہے جب آپ قیام کرتے ہیں

وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّٰجِدِينَ۝٢١٩

219اور پھر سجدہ گزاروں کے درمیان آپ کا اٹھنا بیٹھنا بھی دیکھتا ہے

إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ۝٢٢٠

220وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَٰطِينُ۝٢٢١

221کیا ہم آپ کو بتائیں کہ شیاطین کس پر نازل ہوتے ہیں

تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ۝٢٢٢

222وہ ہر جھوٹے اور بدکردار پر نازل ہوتے ہیں

يُلْقُونَ ٱلسَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَٰذِبُونَ۝٢٢٣

223جو فرشتوں کی باتوں پر کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں کے اکثر لوگ جھوٹے ہیں

وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلْغَاوُۥنَ۝٢٢٤

224اور شعرائ کی پیروی وہی لوگ کرتے ہیں جو گمراہ ہوتے ہیں

أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِى كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ۝٢٢٥

225کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ وہ ہر وادئی خیال میں چکر لگاتے رہتے ہیں

وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ۝٢٢٦

226اور وہ کچھ کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًا وَٱنتَصَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ ۗ وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ۝٢٢٧

227علاوہ ان شعرائ کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور بہت سارا ذکر خدا کیا اور ظلم سہنے کے بعد اس کا انتقام لیا اور عنقریب ظالمین کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس جگہ پلٹا دیئے جائیں گے