Misbah Library
علامہ محمد باقر مجلسی 2 198

بعض الأمور ببعض في الحكم فكثيرا ما يختلف الحكم في الموارد الخاصة و قد يكون في شي ء واحد سبعون حكما بحسب الفروض المختلفة.

بعض کاموں کو بعض دوسرے کاموں پر قیاس کیا جائے، کیونکہ بسا اوقات ایک ہی مورد میں حکم مختلف ہو جاتا ہے اور کبھی ایک چیز مختلف فرضوں کے اعتبار سے ستر حکم رکھتی ہے۔

«51»- ير، بصائر الدرجات عَبْدُ اللَّهِ عَنِ اللُّؤْلُؤِيِّ عَنِ ابْنِ سِنَانٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَ أَبُو بَصِيرٍ عَلَى أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عليه السلام فَبَيْنَا نَحْنُ قُعُودٌ إِذْ تَكَلَّمَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ عليه السلام بِحَرْفٍ فَقُلْتُ أَنَا فِي نَفْسِي هَذَا مِمَّا أَحْمِلُهُ إِلَى الشِّيعَةِ هَذَا وَ اللَّهِ حَدِيثٌ لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهُ قَطُّ قَالَ فَنَظَرَ فِي وَجْهِي ثُمَّ قَالَ إِنِّي لَأَتَكَلَّمُ بِالْحَرْفِ الْوَاحِدِ لِي فِيهِ سَبْعُونَ وَجْهاً إِنْ شِئْتُ أَخَذْتُ كَذَا وَ إِنْ شِئْتُ أَخَذْتُ كَذَا.

بصائر الدرجات: علی بن حمزہ کہتے ہیں: میں اور ابوبصیر امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بیٹھے تھے کہ آپ نے ایک بات فرمائی۔ میں نے اپنے دل میں کہا: اللہ کی قسم، اِس حدیث جیسی میں نے کبھی نہیں سنی اور میں شیعوں کو بتاؤں گا۔ امام علیہ السلام نے میرے چہرے کی طرف دیکھا اور فرمایا: میں ایک بات کہتا ہوں جس کی ستر صورتیں ہیں، جس صورت میں چاہو اُسے لے لو۔

«52»- ختص، الإختصاص ير، بصائر الدرجات مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ عَنِ النَّضْرِ بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ عَبْدِ الْغَفَّارِ الْجَازِيِّ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عليه السلام أَنَّهُ قَالَ: إِنِّي لَأَتَكَلَّمُ عَلَى سَبْعِينَ وَجْهاً لِي فِي كُلِّهَا الْمَخْرَجُ.

الاختصاص، بصائر الدرجات: عبدالغفّار جازی کہتے ہیں: امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: میں ستر پہلوؤں سے بات کرتا ہوں جن سب میں میرے لیے نکلنے کی راہ کھلی ہے۔

«53»- ختص، الإختصاص ير، بصائر الدرجات مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حُمْرَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عليه السلام قَالَ: إِنَّا لَنَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ لَهَا سَبْعُونَ وَجْهاً لَنَا مِنْ كُلِّهَا الْمَخْرَجُ.

الاختصاص، بصائر الدرجات: محمد بن مسلم نے امام صادق علیہ السلام سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: میں ستر پہلوؤں سے بات کرتا ہوں جن سب میں میرے لیے نکلنے کی راہ کھلی ہے۔

«54»- ختص، الإختصاص ير، بصائر الدرجات مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَيْرٍ عَنْ جَمِيلٍ عَنْ أَيُّوبَ أَخِي أُدَيْمٍ عَنْ حُمْرَانَ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عليه السلام قَالَ: إِنِّي لَأَتَكَلَّمُ عَلَى سَبْعِينَ وَجْهاً لِي مِنْ كُلِّهَا الْمَخْرَجُ.

الاختصاص، بصائر الدرجات: حمران کہتے ہیں: امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: میں ستر پہلوؤں سے بات کرتا ہوں جن سب میں میرے لیے نکلنے کی راہ کھلی ہے۔

ير، بصائر الدرجات أحمد بن محمد عن الأهوازي عن فضالة و علي بن الحكم معا عن عمر بن أبان عن أيوب مثله- ير، بصائر الدرجات أحمد بن محمد عن ابن أبي نجران عن محمد بن حمران عن محمد بن مسلم عنه عليه السلام مثله- ير، بصائر الدرجات أحمد عن الأهوازي عن فضالة عن حمران مثله.

بصائر الدرجات: عمر بن ابان نے ایوب سے اُسی کی مانند روایت کی ہے۔ بصائر الدرجات: محمد بن مسلم نے امام صادق علیہ السلام سے اُسی کی مانند روایت کی ہے۔ بصائر الدرجات: حمران سے اُسی کی مانند روایت ہوا ہے۔

«55»- ير، بصائر الدرجات مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى عَنِ ابْنِ جَبَلَةَ عَنْ أَبِي الصَّبَّاحِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَيَابَةَ عَنْهُ عليه السلام مِثْلَهُ.

بصائر الدرجات: عبدالرحمن بن سیابہ نے امام صادق علیہ السلام سے اُسی کی مانند روایت کی ہے۔

«56»- ير، بصائر الدرجات مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ عَنِ الْبَرْقِيِّ عَنْ فَضَالَةَ عَنِ ابْنِ عَمِيرَةَ عَنْ أَبِي الصَّبَّاحِ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عليه السلام قَالَ: إِنِّي لَأُحَدِّثُ النَّاسَ عَلَى سَبْعِينَ وَجْهاً لِي فِي كُلِّ وَجْهٍ مِنْهَا الْمَخْرَجُ.

بصائر الدرجات: ابوصباح کہتے ہیں: امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: میں لوگوں سے ایسی حدیث کہتا ہوں جس کے ستر پہلو ہوں اور اُس سے نکلنے کی راہ میرے لیے کھلی ہے۔