Misbah Library
علامہ محمد باقر مجلسی 2 191

عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عليهما السلام قَالَ: إِنَّ حَدِيثَنَا صَعْبٌ مُسْتَصْعَبٌ لَا يَحْتَمِلُهُ إِلَّا نَبِيٌّ مُرْسَلٌ أَوْ مَلَكٌ مُقَرَّبٌ وَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ غَيْرُ مُقَرَّبٍ ١.

امام زین العابدین علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ہماری حدیث سخت اور دشوار ہے؛ سوائے نبیِ مرسل یا مقرب فرشتے یا بعض غیر مقرب فرشتوں کے، کوئی اُس کا تحمل نہیں رکھتا۔

«27»- ير، بصائر الدرجات ابْنُ عِيسَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ أَبِي الْجَارُودِ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ عليه السلام قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ إِنَّ حَدِيثَ آلِ مُحَمَّدٍ صَعْبٌ مُسْتَصْعَبٌ ثَقِيلٌ مُقَنَّعٌ أَجْرَدُ ذَكْوَانُ لَا يَحْتَمِلُهُ إِلَّا مَلَكٌ مُقَرَّبٌ أَوْ نَبِيٌّ مُرْسَلٌ أَوْ عَبْدٌ امْتَحَنَ اللَّهُ قَلْبَهُ لِلْإِيمَانِ أَوْ مَدِينَةٌ حَصِينَةٌ فَإِذَا قَامَ قَائِمُنَا نَطَقَ وَ صَدَّقَهُ الْقُرْآنُ.

بصائر الدرجات: امام باقر علیہ السلام نے فرمایا: آلِ محمد کی حدیث سخت اور دشوار، بھاری، پوشیدہ، پُرطراوت اور نیکو ہے؛ سوائے مقرب فرشتے یا مرسل پیغمبر یا اُس بندے کے جس کے دل کو اللہ نے ایمان میں آزمایا، یا کسی مضبوط قلعے والے شہر کے، کوئی اُس کا تحمل نہ کرے گا۔ جب ہمارا قائم قیام کرے گا اور بات کرے گا تو قرآن اُس کی تصدیق کرے گا۔

«28»- ير، بصائر الدرجات مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ عَنْ وُهَيْبِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ أَبِي بَصِيرٍ قَالَ قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ عليه السلام حَدِيثُنَا صَعْبٌ مُسْتَصْعَبٌ لَا يُؤْمِنُ بِهِ إِلَّا مَلَكٌ مُقَرَّبٌ أَوْ نَبِيٌّ مُرْسَلٌ أَوْ مُؤْمِنٌ امْتَحَنَ اللَّهُ قَلْبَهُ لِلْإِيمَانِ فَمَا عَرَفَتْ قُلُوبُكُمْ فَخُذُوهُ وَ مَا أَنْكَرَتْ فَرُدُّوهُ إِلَيْنَا.

بصائر الدرجات: ابوبصیر نے امام باقر علیہ السلام سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ہماری حدیث سخت اور دشوار ہے؛ سوائے مقرب فرشتے یا مرسل پیغمبر یا اُس بندے کے جس کے دل کو اللہ نے ایمان کی راہ میں آزمایا، کوئی اُس پر ایمان نہیں لاتا۔ اگر تم نے ہم سے کوئی ایسی حدیث سنی جسے تمہارے دل نے پہچان لیا تو اُسے قبول کر لو؛ اور اگر [تمہارے دل نے] کسی حدیث کا انکار کیا تو اُسے ہماری طرف لوٹا دو۔

ير، بصائر الدرجات عبد اللّٰه بن عامر عن البرقي عن الحسين بن عثمان عن محمد بن الفضيل عن الثمالي عن أبي جعفر عليه السلام مثله- كتاب جعفر بن محمد بن شريح، عن حميد بن شعيب عن جابر الجعفي عنه عليه السلام مثله.

بصائر الدرجات: ابوحمزہ ثمالی نے امام باقر علیہ السلام سے اُسی کی مانند روایت کی ہے۔ کتاب جعفر بن محمد بن شریح: حمید بن شعیب نے جابر جعفی سے، اُنہوں نے امام باقر علیہ السلام سے اُسی کی مانند روایت کی ہے۔

«29»- وَ بِالْإِسْنَادِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ عليه السلام مَا أَحَدٌ أَكْذَبَ عَلَى اللَّهِ وَ لَا عَلَی رَسُولِ اللَّهِ مِمَّنْ كَذَّبَنَا أَهْلَ الْبَيْتِ، أَوْ كَذَبَ عَلَيْنَا لِأَنَّا نَتَحَدَّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ وَ عَنِ اللَّهِ فَإِذَا كَذَّبَنَا فَقَدْ كَذَّبَ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ.

اور جابر نے امام باقر علیہ السلام سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: اللہ اور اُس کے رسول کے بارے میں سب سے بڑا جھوٹا وہ ہے جو ہم اہلِ بیت کی تکذیب کرے یا ہم پر جھوٹ باندھے، کیونکہ ہم اللہ اور اُس کے رسول کی طرف سے کہتے ہیں اور ہماری تکذیب اللہ اور رسول کی تکذیب کی طرف لوٹتی ہے۔

«30»- وَ بِالْإِسْنَادِ عَنْ جَابِرٍ عَنْهُ عليه السلام قَالَ: إِنَّ أَمْرَنَا صَعْبٌ مُسْتَصْعَبٌ عَلَى الْكَافِرِينَ لَا يُقِرُّ بِأَمْرِنَا إِلَّا نَبِيٌّ مُرْسَلٌ أَوْ مَلَكٌ مُقَرَّبٌ أَوْ عَبْدٌ مُؤْمِنٌ امْتَحَنَ اللَّهُ قَلْبَهُ لِلْإِيمَانِ.

جابر نے امام باقر علیہ السلام سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: بے شک ہماری ولایت کافروں پر سخت اور دشوار ہے، اور ہماری ولایت کا اقرار نہیں کرتا سوائے مرسل پیغمبر یا مقرب فرشتے یا اُس بندے کے جس کے دل کو اللہ نے ایمان کے لیے آزمایا ہو۔

«31»- ير، بصائر الدرجات سَلَمَةُ بْنُ الْخَطَّابِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى عَنْ أَبِي عِمْرَانَ النَّهْدِيِّ عَنِ الْمُفَضَّلِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ عليه السلام يَقُولُ حَدِيثُنَا صَعْبٌ مُسْتَصْعَبٌ لَا يَحْتَمِلُهُ إِلَّا مَلَكٌ مُقَرَّبٌ أَوْ نَبِيٌّ مُرْسَلٌ أَوْ مُؤْمِنٌ امْتَحَنَ اللَّهُ قَلْبَهُ لِلْإِيمَانِ.

بصائر الدرجات: مفضل نے کہا: میں نے امام صادق علیہ السلام سے سنا، فرما رہے تھے: ہماری حدیث سخت اور دشوار ہے اور اُس کا تحمل سوائے مرسل پیغمبر یا مقرب فرشتے یا اُس بندے کے جس کے دل کو اللہ نے ایمان کے لیے آزمایا ہو، کوئی نہیں کرتا۔

«32»- ير، بصائر الدرجات سَلَمَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ هِشَامٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ عليه السلام يَقُولُ حَدِيثُنَا صَعْبٌ مُسْتَصْعَبٌ قَالَ قُلْتُ فَسِّرْ

بصائر الدرجات: اسماعیل بن عبدالعزیز کہتے ہیں: میں نے امام صادق علیہ السلام سے سنا، فرمایا: ہماری حدیث سخت اور دشوار ہے۔ میں نے عرض کیا:

(١)1- الظاهر اتّحاده مع ما تقدم تحت الرقم 23 و ما يأتي في ذيل 28 و ما يأتي تحت الرقم 30.ظاہراً اُس کے ساتھ متحد ہے جو نمبر ۲۳ کے تحت گزرا اور جو نمبر ۲۸ کے ذیل میں اور نمبر ۳۰ کے تحت آتا ہے۔